جے یو آئی اٹک کے نائب امیر قاری نظام الدین کی نمازِ جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
قاری نظام الدین گزشتہ شب خٹک کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے، وہ مسجد لوہاراں سے گھر جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اٹک کے نائب امیر قاری نظام الدین کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ قاری نظام الدین کو ان کے آبائی علاقہ جھمٹ تحصیل جنڈ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ قاری نظام الدین گزشتہ شب خٹک کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے، وہ مسجد لوہاراں سے گھر جا رہے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قاری نظام الدین
پڑھیں:
سوات اور کوہاٹ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
سوات اور کوہاٹ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
سوات کے علاقے قلاگے میں گھریلو جھگڑے پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کر دیا جبکہ کوہاٹ میں جنگل خیل چار باغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
دریں اثنا سوات میں دوشا گرام میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔