کندھ کوٹ میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے اعوان محلے میں فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
کراچی منگھوپیر تھانے کی حدود گل محمد گوٹھ میں..
فائرنگ کے واقعے میں ایک اور شخص زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ جبکہ قلات کے علاقے منگچر میں 4 مزدوروں کو قتل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پولیس موبائل پرحملہ اُس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منصوراحمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر شامل ہیں۔
نوشکی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 بہادر سپوت شہید
حکام نے بتایاکہ قتل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشکی کے مختلف علاقوں سے ہے اور اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا، جب مسلح حملہ آوروں نے کلی ملنگ زئی میں نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت ذیشان، خالد، دلاور حسین اور محمد امین کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق صادق آباد، پنجاب سے تھا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے اور قلات میں مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ خون بہانے والوں کو بلوچستان میں چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے۔ حکام کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ پختونخوا کی تصویر لگانے پر سیکرٹری محکمہ اطلاعات عہدے سے فارغ