اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وفاقی دارلحکومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل زخمی ہوگئے ہیں لیکن اب ان افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور یہ افواہیں لغو اور بے بنیاد نکلی ہیں۔
تفصیل کے مطابق فیس بک اور واٹس ایپ کے مختلف گروپوں میں ایک زخمی باریش شخص کی تصویر شیئرکرتے ہوئےذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھاکہ اسلام آباد میں مولانا طارق جمیل پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مولاناطارق جمیل شدید زخمی ہوگئے۔

سلامتی کونسل غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرے: پاکستان


مذکورہ تصویر اور میسج دیکھنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں میں بے چینی پھیل گئی اور لوگ افسوس کا اظہار کرنے لگے لیکن چند گھنٹوں بعد ان افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔

نشئی کے ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے تین افراد جاں بحق 


مولانا طارق جمیل کے آفیشل فیس بک پیج سے ایک تحریری پیغام جاری کیا گیا اور ان گمراہ کن  افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ’الحمدللہ مولانا صاحب بالکل خیریت سے ہیں، جعلی خبروں سےاحترازکریں‘‘۔

کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مولانا طارق جمیل

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ اور تشدد سے دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد سے دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر مقامی فیکٹری کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں اس کی شناخت 45 سالہ عطااللہ کے نام سے کی گئی جسے بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو پیٹ پر گولی لگی تھی۔

پیر آباد کے علاقے میٹروول فرنٹیئر کالونی خیبر بازار کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 60 سالہ امیر زیب زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا سفاری پارک کے قریب نجی اسپتال کے باہر جھگڑے کے دوران تشدد سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ تاہم، گلشن اقبال پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوشکی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق
  • نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید
  • کراچی: فائرنگ اور تشدد سے دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی
  • قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق
  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا طارق جمیل کے زخمی ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی
  • اٹک : نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ ، جے یو آئی رہنما قاری نظام الدین جاں بحق
  • اٹک میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے جے یو آئی رہنما قتل
  • کراچی: نیوکراچی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک جاں بحق، دو زخمی
  • لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں نادرا کے ڈپٹی منیجر ویجیلنس پر فائرنگ