کوئٹہ، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دھرنے سے گرفتار، موبائل سروسز معطل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کو گرفتار، لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس اور انتظامیہ نے سریاب روڈ کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کو گرفتار کرتے ہوئے دو لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے رکن سینٹرل کمیٹی بیبرک بلوچ، ڈاکٹر الیاس اور انکے رشتہ داروں کی بازیابی کیلئے سریاب روڈ پر جامعہ بلوچستان کے قریب احتجاجی مظاہرے کا آغاز کیا گیا۔ تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ جس میں مبینہ طور پر دو مظاہرین جان کی بازی ہار گئے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بعد ازاں ان دو مظاہرین کی لاشوں سمیت دوبارہ احتجاج جاری رکھی۔ تاہم آج صبح سویرے پولیس اور انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔ مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنماء ماہ رنگ بلوچ بھی گرفتار ہوئی ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ میں گزشتہ روز سے موبائل سروسز بھی معطل کر دیئے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچ یکجہتی کمیٹی ماہ رنگ بلوچ مظاہرین کو کرتے ہوئے
پڑھیں:
گرفتاریوں کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مظاہرہ، لاٹھی چارج، شیلنگ، 10 زخمی، متعدد گرفتار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں گزشتہ روز ریلی نکالی۔ ریلی منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ ریلی میں شامل دس مظاہرین زخمی ہوئے، متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس میں سریاب سے 2افراد کی نعشیں لائی گئیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مظاہرے کے باعث شاہراہ کی بندش سے مسافر اذیت کا شکار تھے۔ پولیس نے سڑک کھلوانے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے قومی شاہراہ بند کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو اور تشدد کیا جس سے خاتون کانسٹیبل اور دیگر اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو ئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔