چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) سجاد غنی — فائل فوٹو

 چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، گلیشئیرز پگھلنے سے واٹر سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔

ورلڈ واٹر ڈے اور ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے کہا ہے کہ 22 مارچ 2025ء کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے، گلیشیئرز ہمارے دریاؤں کے لیے زندگی اور تازہ پانی کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔

 چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا گلیشیئرز کے تحفظ اور پاکستان میں پائیدار آبی نظام کے لیے پر عزم ہے۔

پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ واپڈا ماحول دوست پن بجلی کے ذریعے کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے عمل میں پیش پیش ہے۔

سجاد غنی نے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے اور پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین واپڈا نے یہ بھی کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کی غرض سے توانائی کے لیے تیل پر انحصار میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

تونسہ میں رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا گیا

 تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ آر پی او سجاد حسن خان کے مطابق 10 سے 12 دہشت گرد راکٹ لانچر اور جدید اسلحہ سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے جس کے بعد  پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔آر پی او سجاد حسن خان کے مطابق تونسہ میں لکھانی چیک پوسٹ پنجاب، کے پی سرحدی علاقے پر واقع ہے اور رواں مہینے میں یہ پانچواں حملہ تھا جسے ناکام بنادیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ہندوکش ہمالیہ کے برفانی گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، پانی کے تحفظ اور مؤثر استعمال پر زور
  • اینٹی ایجنگ واٹر
  • گلیشیئرز اور برفانی تودے تیزی سے پگھلتے رہے تو اربوں افراد متاثر ہوں گے،اقوام متحدہ کا انتباہ جاری
  • پنجاب میں 10 فیصد آبادی صاف پانی سے محروم، بیمار بچوں کی نشوونما متاثر، ایکسپریس فورم
  • ملک میں دماغ کھانے والا وائرس کیسے پھیل رہا ہے ؟ بڑا انکشاف
  • واٹر ایمرجنسی نافذ کر کے کے فور کو جلد مکمل کیا جائے: محمد فاروق
  • تونسہ میں رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • پاکستان کو دہشت گردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے. سردارایاز صاد ق