ریاست اور حکومتی شخصیات کی فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست اور حکومتی شخصیات کی فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں صادق آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ریاست، سرکاری شخصیات کو نقصان پہنچانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال کرتا تھا۔ ملزم نے حکومتی اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے شخصیات کی

پڑھیں:

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تھانہ آئی 9 حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی اور اسلام اباد  بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ  راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب  سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے   تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث  فتنہ الخوارج  کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، گرفتار دہشت گرد  حمزہ اور رومان راولپنڈی اور اسلام اباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم  کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے، دہشت گردوں سے  دستی بم ۔  بھاری مقدار میں  بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر  اور دیگر سامان  برآمد ہوا.سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ چند ماہ قبل تھانہ ائی نائن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی انہوں نے  کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کو عظیم فلاحی ریاست بنانے کیلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی
  • جعلی دستاویزات اور گداگری میں ملوث خواتین سمیت 3 مسافر گرفتار
  • الیکٹرانک فراڈ، جعلسازی اور بینک صارفین سے دھوکا دہی میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار
  • لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا اہم کارندہ گرفتار
  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا اہم کارندہ پشاور سے گرفتار
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم،پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات
  • سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تھانہ آئی 9 حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار
  • ایف آئی اے نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار  کرلیا
  • ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار