انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید پیش، وکیل صفائی سےدلائل طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سٹی42 : انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنمائوں صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد خٹک کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ صنم جاوید اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔
صنم جاوید کے وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ دلائل کیلئے 8 اپریل تک وقت دیا جائے، 8 اپریل کو دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی تاریخ ہے۔ اکٹھے دلائل دینا چاہتے ہیں۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ وکیل صفائی نے گزشتہ سماعت پر 22 اپریل تک وقت مانگا تھا، پراسیکیوشن اپنے دلائل دے چکی، مزید وقت نہ دیا جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے وکیل صفائی سے آج ہی دلائل طلب کرلئے۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
انسداد دہشتگردی عدالت کا پی ٹی آئی ایم پی اے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر کی جائیداد ضبط کرنے حکم جاری کر دیا۔اے ٹی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں، مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔