عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سندھ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عید الفطر پر 3 تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا واضح امکان ظاہر کیاہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت سندھ نےعیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
کراچی:حکومت سندھ نے عیدالفطر پر دی جانے والی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
حکومت سندھ کے محکمہ سروس جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹفیکیشن کے مطابق عیدالفطر پرپیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک 4 روزہ تعطیلات ہوں گی۔