نائجر میں مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
افریقہ کے ملک نائجر میں مسجد پر دہشتگردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نائجر کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائجر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کے حملے کے وقت لوگ بڑی تعداد میں مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔ دہشت گردوں نے نائجر کے دیہی علاقے کوکورو میں مسجد کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 44 افراد جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کا نماز جمعہ کے بعد کئی مساجد پر حملہ؛ تاریخی مسجد نذر آتش
وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا جبکہ مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ نائجر کی حکومت نے مسجد پر دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
مسجد حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دہشتگرد حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حملے میں
پڑھیں:
ڈیرہ غازی خان، سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی، پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا، دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 خارجی دہشت گرد سحری کے وقت چیک پوسٹ لکھانی پر 3 اطراف سے حملہ آور ہوئے اور راکٹ لانچرز سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی، پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور 2 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پہنچیں، سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، پنجاب پولیس خارجی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔