طورخم سرحد پر امیگرایشن کے سسٹم میں خرابی افغانستان پیدل آمدورفت بدستور معطل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پشاور(آئی این پی )پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم خراب ہوگیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 25 دن بعد طورخم سرحدی گزرگاہ کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمدورفت گزشتہ روز بحال نہ ہوسکی تھی۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن سسٹم کی مرمت کیلئے انجینئرز طلب کر لیے گئے ہیں تاہم خرابی کی وجہ سے افغانستان پیدل آمدورفت جمعہ کو بھی معطل رہی ۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سسٹم کی مرمت جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
طورخم سرحد امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل
طورخم سرحد امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل ہوگیا ہے۔ خیبر سے ذرائع کے مطابق کل سے افغانستان جانے کیلئے پیدل آمد و رفت شروع کی جائے گی۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق 25 دن بعد طوخم سرحدی گزرگاہ گزشتہ روز تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمدورفت گزشتہ روز بحال نہ ہوسکی۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق صرف افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے، طورخم سرحد امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل ہوگیا ہے۔