مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مدینہ منورہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچیں۔ عمرہ پر ان کی بچوں کے ساتھ کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دور سے عکس بند کی گئی اس ویڈیو میں مریم نواز اور بچوں کے درمیان جملوں کے تبادلے تو سنے نہیں جاسکتے تاہم چہروں کے تاثرات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بچوں سے نرم اور دھیمے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں کچھ بتا رہی ہیں، کچھ سمجھا رہی ہیں جبکہ بچے بھی ان سے مانوس ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کی سمیع اللہ خان کے ساتھ نصیبو لال کے گھر آمد
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان کے ساتھ معروف گلوکارہ نصیبو لال کے گھر پہنچیں۔ انہوں نے نصیبو لال کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ گلدستہ پیش کیا۔ عظمیٰ بخاری نے نصیبو لال کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ مریم نواز فنکاروں کی فلاح و ترقی کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نصیبو لال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعلیٰ کے فنکاروں کے لیے فلاحی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرمائے۔ نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کی سرپرستی کی اور آج مریم نواز بھی اسی جذبے کے تحت فنکار برادری کے لیے کام کر رہی ہیں، جو خوش آئند ہے۔