Nawaiwaqt:
2025-03-22@12:47:14 GMT

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے 

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام گزشتہ روز سنت اعتکاف کی ادائیگی کے لئے مساجد میں نماز عصرکے بعد اللہ کے مہمان بن گئے اور شوال (عید الفطر) کا چاند نظر آنے تک مساجد میں ہی قیام کریں گے، جہاں وہ اس عرصہ میں نوافل  اور ذکر و اذکار کریں گے۔ اسی طرح محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف کریں گے۔ طاق راتوں میں خصوصی دعوتی و تبلیغی پروگرام بھی ہوں گے۔ مساجد کے علاوہ گھروں میں خواتین کی ایک کثیر تعداد اعتکاف  کے لئے قیام کرتی ہیں۔  بادشاہی مسجد، داتا دربار مسجد، جامع مسجد القادسیہ، قرآن اکیڈمی، مسجد وزیر خان، جامعہ اشرفیہ، جامعہ نعیمیہ، جامع المنہاج سمیت شہر کی چھوٹی بڑی مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف پر بیٹھ گئے۔ مختلف مساجد میں نماز تراویح کے بعد شب بیداری کی خصوصی محفلوںکا بھی اہتمام کیا گیا۔ کشمیر وفلسطین سمیت دیگرخطوں کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ ادھر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اعتکاف رضائے الہٰی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔ رسول اللہؐ نے فرمایا: اعتکاف کرنے والا گناہوں سے محفوظ رہتا ہے اور اس کی تمام نیکیاں اسی طرح لکھی جاتی رہتی ہیں جیسے وہ ان کو خود کرتا رہا ہو۔ اعتکاف نہ صرف عبادت کا عمل ہے بلکہ یہ روحانی ترقی اور خود احتسابی کا ذریعہ بھی ہے۔ یہ ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنے اور اپنی زندگی کو درست کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ رسول اللہ ؐ نے فرمایا: جو شخص اللہ کی رضا کیلئے ایک دن کا اعتکاف کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان تین خندقوں کو آڑ بنا دیں گے، ایک خندق کی مسافت آسمان و زمین کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ چوڑی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ڈاکٹر صابر ابو مریم کا غزہ پر تازہ حملوں پر خصوصی انٹرویو

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ اسرائیل اپنی شکست کو چھپانے کیلئے دوبارہ غزہ پر حملہ آور ہوا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ ایک منافق انسان ہے، اس کا کردار کھل کر سامنے آگیا ہے، غزہ کے لوگوں نے استقامت کی مثال قائم کی ہے، اس بار بھی فتح حماس اور اہلِ غزہ کی ہی ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںفلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سیاسیات میں پی ایچ ڈی اسکالر، قانون دان، کالمسٹ، تجزیہ کار اور فلسطین کیساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم مہم اور ایشین پیپلز سولیڈیٹریٹی فار فلسطین کے بانی ہیں۔ بنیادی تعلق کراچی ہے، فلسطین کے معاملے پر بہت متحرک ہیں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں رہتے ہیں۔ غزہ پر دوبارہ اسرائیلی جارحیت اور تازہ صورتحال سے متعلق اسلام ٹائمز نے صابر ابو مریم سے خصوصی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • سنّت اعتکاف کی قضا کا حکم اور طریقہ کیا ہے؟
  • کراچی کے جیلوں کے 13 ہزار قیدی اعتکاف سے کیوں محروم ہو گئے؟
  • ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے
  • ملک بھر کی مساجد میں لوگ آج سے اعتکاف میں بیٹھیں گے
  • سعودی عرب ، مسجد نبوی میں اعتکاف کا آغاز، عارضی کلینک قائم
  • لاہور سمیت ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے
  • اعتکاف کن صورتوں میں فاسد ہوجاتا ہے؟
  • ڈاکٹر صابر ابو مریم کا غزہ پر تازہ حملوں پر خصوصی انٹرویو
  • لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے