نمائندہ جیو نیوز اور سینئر صحافی مشتاق پراچہ انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مشتاق پراچہ— فائل فوٹو
جیو نیوز کے نمائندے اور سینئر صحافی مشتاق پراچہ انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق مشتاق پراچہ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے، ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، وہ نوشہرہ پریس کلب کےصدر بھی تھے۔
مرحوم کے بیٹے کے مطابق مشتاق پراچہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 3 بجے نوشہرہ کلاں میں ادا کی جائے گی۔
مشتاق پراچہ جیو نیوز کے ساتھ 22 سال سے زائد عرصے سے وابستہ تھے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی مشتاق پراچہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، مشتاق پراچہ کی صحافت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کرپشن کے الزامات، سندھ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تین افسران برطرف
برطرف ملازمین میں عبداللہ بجاری، محمد علی شاہ اورخالق راھپوٹو شامل
انتہائی سیاسی اثر رکھنے والے افسران کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع
(رپورٹ:شبیر احمد) سندھ فنانس ڈپارٹمنٹ کے تین افسران، جو ڈسٹرکٹ فنانس آفس حیدرآباد میں تعینات تھے ، کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے ۔انتہائی سیاسی اثر رکھنے والے افسران جو سیاسی تعلقات کے باعث ماضی میں اہم اور منافع بخش عہدوں پر فائز رہے ہیںبرطرف کیے گئے افسران کو سندھ فنانس ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ان میں گریڈ 17 کے اکاؤنٹنٹ عبداللہ بجاری شامل ہیں، جو سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ایک سینئر افسر کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، گریڈ 18 کے ٹریژری آفیسر خالق راھپوٹو، جو سیہون کے ایک سینئر سیاستدان کے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں، اور گریڈ 14 کے سب اکاؤنٹنٹ محمد علی شاہ، جو سندھ کی ایک انتہائی سینئر سیاسی شخصیت کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ان افسران کی برطرفی کے احکامات دیے ، جب کہ سیکریٹری فنانس فیاض احمد جتوئی نے انہیں سندھ فنانس ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔افسران کے خلاف باقاعدہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔