Express News:
2025-03-22@08:35:09 GMT

7 آسمان کا قرآنی نظریہ جدید سائنس سے درست ثابت

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

لاہور:

 قرآن پاک کی سورہ البقرہ اور الطلاق میں اللہ تعالی نے 7 آسمانوں یا کائناتوں کا ذکر فرمایا ہے، جدید سائنسی تحقیق سے یہ قول برحق ثابت ہوا ہے۔

 امریکی کنساس یونیورسٹی کے سائنسداں ایک سال تک جیمزویب خلائی دوربین کے ذریعے سیکڑوں کہکشائوں کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے کہ بیشتر کہکشائیں کلاک وائز محو حرکت ہیں جبکہ مروجہ سائنسی نظریہ ہے کہ کائنات میں کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز کہکشاؤں کی تعداد برابرہونی چاہیے۔

اس نئے انکشاف سے ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ہماری کائنات ایک دیوہیکل ’’بلیک ہول‘‘(Blackhole)کے اندر ہو سکتی ہے کہ صرف اسی میں تمام فلکیاتی اشیاء کلاک وائز گھومتی ہیں، مزید یہ کہ بلیک ہول خود ایک زیادہ بڑے بلیک ہول میں واقع کائنات میں شامل جو ایک بنیادی یا مہا کائنات کا حصّہ ہے، یوں ایک سے زیادہ کائناتیں ہونے کے نظریہ  قرآن کو سائنسی شہادت مل گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے ایک سے زیادہ کائناتیں ساتھ ساتھ یا ایک دوسرے کے اندر ہونا بالکل ممکن ہے اور وہ اس امر پر مزید تحقیق کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رواں برس پاک تیونس سیاسی مشاورتی اجلاس اور تیونس کے وزیر خارجہ کا دورہ پاک تیونس تعلقات میں اہم ثابت ہو گا،تیونس کی ناظم الامور

رواں برس پاک تیونس سیاسی مشاورتی اجلاس اور تیونس کے وزیر خارجہ کا دورہ پاک تیونس تعلقات میں اہم ثابت ہو گا،تیونس کی ناظم الامور WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(عباس قریشی)پاکستان میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی نے کہا ہے کہ پاک تیونس باہمی اقتصادی تجارتی حجم صرف 14 ملین ڈالرز ہے اس کو بہتر بنانا ہو گا،باہمی اقتصادی حجم کو باہمی سیاسی تعلقات کی سطح پر لانا ہو گا ادارہ برائے تزویراتی مطالعہ جات نے آج تیونس کا 69 واں یوم آزادی منایا۔
تقریب سے خطاب میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی عرفاوئی نے کہا کہ پاک تیونس تعلقات کی ابتدا 1950 میں ہوئی پاکستان نے تیونس کی جنگ آزادی میں ناقابل فراموش حمایت فراہم کی پاکستان کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں تاہم باہمی اقتصادی تجارت کا حجم صرف 14 ملین ڈالرز ہے اس کو بہتر بنانا ہو گا دورسف معروفی عرفاوئی نے واضح کیا کہ جلد پاکستان اور تیونس کے مابین سیاسی مشاورت کا دور اسلام آباد میں منعقد ہو گاجبکہ تیونس کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں
مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا پاکستان نے تیونس،الجزائر سمیت متعدد ممالک کی جنگ آزادی کی حمایت کی،جنگ آزادی میں حبیب بورگیبہ، محمد الفراش کو پاکستان نے پاسپورٹ فراہم کئے حبیب بورگیبہ بھی قائد اعظم و کمال اتا ترک کے انتہائی معترف رہے مشاہد حسین سید کا کہنا تھادنیا میں رونما ہوتی تیز رفتار تبدیلیوں میں افریقی ممالک بالخصوص تیونس کا اہم کردار ہے پاکستان اور تیونس متعدد عالمی فورم پر اکٹھے ہیں قبل ازیں،تیونس میں پاکستانی سفیر جاوید عمرانی کا کہنا تھا کہ ٹیلیکام، سیاحت،زراعت میں پاک تیونس تعلقات میں اضافہ گنجائش موجود ہے اس موقع پر تیونس کی ٹقافت کی عکاسی کے لیے خصوصی سٹال بھی سجایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نظام زکوٰۃ اور معیشت کی درست سمت
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کی خبریں درست نہیں، ترجمان
  • فوجی قیادت کے خلاف رپورٹنگ، صحافی کے خاندان کو سزا، درست عمل؟
  • یوکلِڈ ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونیوالے کائنات کے متعلق اہم ڈیٹا جاری
  • یمن نے ثابت کیا کہ غزہ تنہا نہیں ہے، ابو عبیدہ
  • ’بانی پی ٹی آئی کو بلیک آؤٹ کر کے حکومت پتہ نہیں کیا حاصل کرنا چاہتی ہے‘
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں فرانزک سائنس میں تاریخی اصلاحات
  • پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے تحت شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ
  • رواں برس پاک تیونس سیاسی مشاورتی اجلاس اور تیونس کے وزیر خارجہ کا دورہ پاک تیونس تعلقات میں اہم ثابت ہو گا،تیونس کی ناظم الامور