کراچی:

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق 22 مارچ تک رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یوم علی کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے حکومتی فیصلے پر عمل کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کمیٹی برائے خارجہ امور کو تحلیل کردیا گیا

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کمیٹی برائے خارجہ امور کو تحلیل کردیا گیا ہے۔ 

اس سلسلے میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خارجہ امور کمیٹی تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پی ٹی آئی خارجہ امور کمیٹی میں ذلفی بخاری، سجاد برکی، شہباز گل اور عاطف خان شامل تھے۔ کمیٹی 28 جنوری کو بنائی گئی تھی۔ 

متعلقہ مضامین

  • یوم علیؑ کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ، ڈبل سواری پر پابندی
  • کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
  • پشاور میں 1 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اعلامیہ جاری
  • یوم شہادت حضرت علیؓ؛ دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی
  • کیا قومی ایئر لائن پر برطانیہ میں عائد 5 سالہ پابندی ختم ہو رہی ہے؟
  • پی ٹی آئی کمیٹی برائے خارجہ امور کو تحلیل کردیا گیا
  • پنجاب میں نازیبا پرفارمنس پر متعدد اسٹیج اداکاراؤں پر پابندی
  • کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟
  • برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کل ہٹانے کی امید