خیبر پختونخوا میں سکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری نہیں ہیں آپ لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے، ہماری عدالت کا گزشتہ آرڈر پڑھیں وہ کیا ہے، آپ لوگ اس عدالت کے احکامات کو بادر ہی نہیں کر رہے، ایک سیکرٹری اس عدالت کی بات نہیں سن رہا مذاق بنایا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس سے متعلق کیس میں سیکرٹری تعلیم کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا کو 12 بجے طلب کر لیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری نہیں ہیں آپ لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے، ہماری عدالت کا گزشتہ آرڈر پڑھیں وہ کیا ہے، آپ لوگ اس عدالت کے احکامات کو بادر ہی نہیں کر رہے، ایک سیکرٹری اس عدالت کی بات نہیں سن رہا مذاق بنایا ہوا ہے۔ ایڈووکیٹ جزل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پشاور سے سیکرٹری صاحب 2 گھنٹے میں آ سکتے ہیں انہیں بلائیں، ہمیں ان کو بلانے کا طریقہ آتا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 بجے تک ملتوی کر دی جبکہ صوبائی سیکرٹری خزانہ و سیکرٹری مواصلات کو بھی 12 بجے تک طلب کر لیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اس عدالت

پڑھیں:

احتجاج کیس، عمر ایوب کی عدم حاضری پر ضمانت خارج

اے ٹی سی راولپنڈی نے احتجاج کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدم حاضری پر ضمانت خارج کر دی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، صنم جاوید اور مشال یوسفزئی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں عمر ایوب اور ان کے وکیل بابر اعوان پیش نہیں ہوئے۔

عمر ایوب کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کا شدید احتجاج

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

عدالت نے صنم جاوید کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

صنم جاوید، مشال یوسفزئی کے وکیل فیصل ملک نے دلائل کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں 5 اکتوبر، 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔

اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے میری ضمانت منسوخ کر دی ہے، حسن ابدال کی ایف آئی آر میں میری ضمانت منسوخ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے ٹرک کی اسکرین توڑی اور بسکٹ چرائے، یہ اس حکومت کے پی ٹی آئی کے خلاف رویے کی ایک جھلک ہے، صرف ریکارڈ کے لیے بتا دوں کہ میں موقع واردات پر موجود ہی نہیں تھا۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین: جنگ کے بچوں کی نفسیات اور تعلیم پر انتہائی بد اثرات
  • عدالت کے احکامات کو مذاق بنا دیا گیا، ایسا لگتا ہے کسی کو عدالتی احکامات کی پروا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
  • سکولوں کی حالت زار: سیکرٹری تعلیم کی عدم حاضری پر عدالت برہم
  • کے پی میں اسکولوں کی حالت زار؛ سیکریٹری تعلیم کی عدم حاضری پر عدالت برہم، 12بجے طلب
  • سکولوں کا نظام انتہائی گر چکا، صدر ٹرمپ کا امریکی محکمہ تعلیم بند کرنے کا اعلان
  • امریکا میں سکولوں کا نظام انتہائی گر چکا، صدر ٹرمپ کا امریکی محکمہ تعلیم بند کرنے کا اعلان
  • سکولوں کا معیار گر چکا ، امریکی صدر ٹرمپ نے تعلیم نظام بند کرنےکا حکم دیدیا
  • احتجاج کیس، عمر ایوب کی عدم حاضری پر ضمانت خارج
  • قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق وفاق، پنجاب، بلوچستان کے جوابات جمع