اسلام آباد:

وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیرمملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

دو ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کے معاملے پر فنانس کمیٹی نے ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

اسپیکر ایاز کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اب بلوچستان کے مسائل یہیں ڈسکس اور حل کیے جائیں گے، سرفراز بگٹی

فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر وفاقی وزراء اور سیکریٹریر آئے اور صوبے کے مسائل پر اجلاس ہوا۔ 

کوئٹہ میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان سمیت 47 نکات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ہم نے فیصلہ کیا کہ وفاقی محکموں سے متعلق صوبے کے مسائل پر ہر 2 ماہ بعد اجلاس کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی طرف سے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اب صوبے کے مسائل یہیں پر ڈسکس ہوں گے اور حل کیے جائیں گے۔ 

سرفراز بگٹی نے کہا کہ اجلاس میں کچھ نکات پر فیصلے بھی لیے گئے، اجلاس میں لاپتہ افراد سمیت کچھ قوانین پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا وزیراعظم نے صوبے کے زمینداروں کو سولر پینل سسٹم کا منصوبہ دیا، سولر پینلز سسٹم منصوبے کا 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد بلوچستان ادا کرے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مشکاف میں مارے گئے دہشت گردوں کی لاشیں امانتاً دفنائی گئی ہیں، ڈی این اے کے ذریعے جس لاش کی شناخت ہوگی انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک کا اضافہ
  • وفاقی وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ سے بڑھ کر 5 لاکھ سے زائد ہوگئی، کابینہ کیجانب سے منظوری دیدی گئی
  • وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافہ، کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی
  • وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری
  • وفاقی کابینہ کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری
  • وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188فیصد تک اضافہ ، کابینہ نے منظوری دیدی
  • وفاقی وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ سے بڑھ کر 5 لاکھ سے زائد ہوگئی، کابینہ نے منظوری دے دی
  • اب بلوچستان کے مسائل یہیں ڈسکس اور حل کیے جائیں گے، سرفراز بگٹی
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان