ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)ڈپٹی کمشنر پشاور نے صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے

پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقیں اور آتشیں پٹاخوں وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔مزید کہا گیا کہ پشاور میں دفعہ 144کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک ماہ کے لیے نافذ رہے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پشاور میں ایک ماہ

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کیخلاف تمام درخواستیں خارج کردی 

پشاور:ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف تمام درخواستیں خارج کردیں۔ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائر 29 رٹ درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ  کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی. جس میں عدالت نے تمام 29 رٹ درخواستیں خارج کردیں۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا اس وقت سے شمار ہوگی جس وقت ان کی سزاؤں پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل دستخط کرے گا ۔دورانِ سماعت عدالت میں درخواست گزاروں کے وکلا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ اور  عدالتی معاون شمائل احمد بٹ پیش ہوئے۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ گرفتار ملزمان کو  کو ملٹری کورٹس نے مختلف نوعیت کی سزائیں دی ہیں۔ ملزمان اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں. اب انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔قانون کے تحت دوران حراست گزارا گیا عرصہ بھی قید میں شمار کیا جاتا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سزائیں خصوصی قانون کے تحت دی جائیں ان میں 382 بی کا فائدہ ملزمان کو نہیں دیا جاتا۔گرفتار ملزمان دہشت گرد ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کورٹ کے لارجر بینچ اور پشاور ہائیکورٹ کے ایک بینچ نے بھی قرار دیا ہے کہ اسپیشل قوانین کے تحت دی گئی سزاؤں میں 382 بی کا فائدہ نہیں مل سکتا۔ سزائیں اسی وقت شمار ہوں  گی .جس وقت ان ملزمان کی سزاؤں پر دستخط ہوگا۔انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے دی گئی سزائیں خصوصی قانون کے دائرہ میں آتی ہیں۔ ملٹری کورٹ کے قوانین میں ہائیکورٹ صرف یہ دیکھتی ہے کہ جو سزا دی گئیں ہیں  وہ ان سیکشن کے تحت دی گئی ہیں  یا نہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست گزاروں کو دی گئی سزا آرمی ایکٹ کے تحت دی گئی ہے .یہ دستخط کے دن سے ہی شمار ہوگی۔ خصوصی قانون کے تحت سزا یافتہ ملزمان 382 بی کا فائدہ حاصل کرنے کے حقدار نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے تمام درخواستیں خارج کردیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں 1 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اعلامیہ جاری
  • پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
  • انتظامیہ نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردیا
  • پشاور میں ایک ماہ کےلئے دفعہ 144نافذ
  • دریائے جہلم سے ملنے والی لڑکے لڑکی کی لاشوں کی شناخت ہوگئی
  • پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کیخلاف تمام درخواستیں خارج کردی 
  • لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف  کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کردی
  • پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کیلئے درخواست پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب
  • سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی کا نجی ایئرلائن کے عملے پر حملہ، دانت توڑ دیئے