ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگیا، ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے، رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگیا جبکہ شب قدر کو تلاش کرنے کے لیے آج 21 ویں شب کو شب بیداری بھی کی جائے گی۔آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات پیش کریں گے۔ متعفکین شوال کا چاند نظر آنے تک حالت اعتکاف میں رہیں گے۔
اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی بڑی مساجد میں اعتکاف کے خواہش مندوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوتی ہے۔ دیگر شہروں سے متعدد متکفین اعتکاف کی نیت سے لاہور داتا دربار کی مسجد میں بھی پہنچے ہیں تاہم داتا دربار میں 2 ہزار سے زائد خوش نصیب اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔معتکفین کے تصویر اور کوائف والے آئی ڈی کارڈ بنائے جائیں گے، کارڈ کے بغیر کسی بھی معتکف کو اعتکاف ہال جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ معتکفین کیلئے سحری و افطاری کے انتظامات مخیر حضرات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ فورڈ اتھارٹی کی ٹیمیں باقاعدہ کھانے پینے کی چیزوں کی چیکنگ کریں گی۔معتکفین کی سہولت کیلئے اعتکاف ہال میں باقاعدہ میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے اور طبی عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہوگا۔ دربار شریف کے داخلہ و باہر نکلنے والے راستوں پر کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔ جامع مسجد داتا دربار میں باقاعدہ طور پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں لاکھوں ملک بھر
پڑھیں:
پی ٹی اے کے موبائل فون آئی ایم ای آئی بلاکنگ سسٹم میں سنگین خامیوں کا انکشاف
اسلام آباد( اوصاف نیوز)پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے موبائل فون آئی ایم ای آئی بلاکنگ سسٹم میں سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈی آئی آر بی ایس (ڈیوائس آئیڈینٹیفیکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم) میں تکنیکی خرابی کے باعث 10 لاکھ سے زائد موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے پی ٹی اے کو اس سنگین مسئلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دو ہزار روپے تک کی قیمت والے لاکھوں فیچر فونز کے آئی ایم ای آئی سمگل شدہ آئی فون اور سیمسنگ فونز پر استعمال کیے گئے، جس سے لاکھوں صارفین کے آئی ایم ای آئی دو بار استعمال ہوئے اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
پی ٹی اے کے ایک اور ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ ڈی آئی آر بی ایس نظام کی نگرانی کرنے والی ٹیم کو صورتحال کا علم ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ الزام ہے کہ تکنیکی شعبے میں ایک ہی شخص کو سات سال سے توسیع دی جا رہی ہے اور وہ اپنے مفادات کے لیے کام کر رہا ہے۔
موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم نے پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں موجودہ آئی ایم ای آئی بلاکنگ سسٹم میں سنگین خامیوں کا ذکر کیا ہے، جس کی وجہ سے ٹیکس ادا کرنے والے صارفین کے موبائل فون بھی بند ہو رہے ہیں۔ خط میں نظام کو فوری طور پر درست کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
موبائل فون کمپنیوں کے سربراہان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی اے کے تکنیکی شعبے کے اہلکاروں نے قانونی طور پر درآمد شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی چوری کیے اور انہیں غیر قانونی طور پر درآمد شدہ مہنگے فونز پر استعمال کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے اور پی ٹی اے کو متعدد بار آگاہ کیا گیا، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
ایک موبائل فون کمپنی کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ ان کے موبائل فون ہینڈ سیٹس کے لاکھوں آئی ایم ای آئی دو بار استعمال ہوئے، جس سے قانونی طور پر درآمد شدہ فون بھی بند ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی صارفین کو متبادل فون فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پی ٹی اے اور کسٹمز دونوں کو آئی ایم ای آئی کا ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے اور ان دونوں اداروں سے لاکھوں موبائل فونز کا ڈیٹا چوری ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایئرپورٹس اور دیگر ذرائع سے لاکھوں آئی فون اور سیمسنگ فونز سمگل ہو رہے ہیں اور انہیں قانونی نیٹ ورک میں لانے کے لیے پی ٹی اے کے آئی ایم ای آئی مارکیٹ میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ ورک کے آڈٹ سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر کرائم فراڈ سامنے آ سکتا ہے، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ موبائل فون کمپنیوں کے سربراہان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کی فوری تحقیقات کریں۔
موبائل فون کمپنیوں کی تنظیم کی طرف سے لکھے گئے خط کی کاپی بھی ساتھ میں منسلک ہے۔