نثار کھوڑو(فائل فوٹو)۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں نثار کھوڑو، وقار مہدی اور عاجز دھامراہ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منگل 25 مارچ کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائینگی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے۔ 

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کینال منصوبے کے خلاف جلسے بھی کرینگے اور گلی گلی احتجاج کرینگے۔ انھوں نے کہا متنازعہ کینال منصوبہ غیر قانونی ہے جس کو بننا نہیں چاہیے، پیپلز پارٹی 6 کینالز کے منصوبے کے خلاف تمام آئینی فورمز، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی۔ 

نثار کھوڑو نے کہا کہ کسی بھی آئینی فورم پر منظوری کے بغیر چولستان کینالز کی تعمیر کا کام شروع کرا کے وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کر دی ہے۔ 

انھوں نے کہا ماضی میں آمر پرویز مشرف نے آئینی فورمز کی منظوری کے بغیر تھل کینال تعمیر کروایا اور اب ن لیگ کی وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت 6 کینال منصوبے پر آمرانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ 

نثار کھوڑو نے کہا پنجاب حکومت نے چولستان کینال سمیت متنازعہ کینالوں کے لیے بجٹ میں رقم مختص کر کے غیر آئینی کام کیا ہے، 6 کینالوں کے منصوبے کی کسی بھی آئینی فورم سے منظوری نہیں ہوئی تو پھر چولستان کینال کی تعمیر شروع کرنا اور رقم مختص کرنا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کا غیر آئینی اقدام ہے۔

انھوں نے کہا پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کسی کو بھی کینال نکالنے نہیں دے گی۔ سندھ میں کینال منصوبے کے خلاف ہر مکتبہ فکر کے لوگ احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا ہم سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آؤ مل کر ان کینالوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کریں، سیاسی جماعتوں سے شکوہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی پر تو تنقید کر رہے ہیں مگر کینال منصوبے کےخلاف کوئی ریلیاں نہیں نکالی ہیں۔ 

نثار کھوڑو نے کہا پیپلز پارٹی کینالوں کے منصوبے کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کےلیے تیار ہے جس کے لئے تمام سیاسی، قوم پرست جماعتوں، وکلا اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں سے رابطے کر کے لائحہ عمل مرتب کرینگے، کینالوں کے خلاف ایک آواز اثر کرے گا۔ چولستان کینال منصوبہ کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے جس سے سندھ بنجر بن جائے گا۔ 

نثار کھوڑو نے کہا  جس طرح ماضی میں ن لیگ کی حکومت کو کالاباغ ڈیم سے دستبرداری کا اعلان کرنا پڑا اسی طرح موجودہ ن لیگ کی حکومت کو ان 6 کینال منصوبوں سے دستبرداری کا اعلان کرنا پڑے گا۔ 

انھوں نے کہا کینالوں کے معاملے کو آصف زرداری نے وفاقی حکومت کا یکطرفہ فیصلہ قرار دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ صدر کینالوں کے معاملے میں ملوث نہیں ہیں۔ 

انھوں نے کہا چولستان کینال سمیت 6 کینالوں کا منصوبہ ایکنک سمیت کسی آئینی فورم سے منظور نہیں کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرارداد منظور کی  گئی ہے، کینالوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی پر الزام لگا کر قومی حکومت بنانے کی سازش ہو رہی ہے تاکہ جمہوری حکومت ختم ہو اور قومی حکومت بنے۔

نثار کھوڑو نے کہا فواد چوہدری قومی حکومت بننے کا اشارہ دے چکے ہیں، پرویز مشرف نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت گریٹر تھل کینال بنایا جس کی پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں نے مخالفت کی اور اب آمریت کا دور نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نثار کھوڑو نے کہا کے منصوبے کے خلاف کینال منصوبے کے چولستان کینال انھوں نے کہا وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کینالوں کے کا اعلان سندھ کے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی بیچا: محمد علی درانی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے مگر آئین سے انحراف کے باعث عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔
روز نامہ امت کے مطابق محمد علی درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کو وفاق کے بجائے نفاق کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے عوام اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکمرانوں نے اکائیوں کے عوام کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ انہیں مجرم قرار دے گی۔
پیر صاحب پگارا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ صرف قومی مفاد میں ساتھ دیں گے جبکہ وسیع تر ذاتی مفاد میں کسی کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔
عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کو اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ سیاسی جدوجہد کا نقطہ آغاز قرار دیتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ملک سے آئین، عدلیہ اور جمہوریت کا خاتمہ کر دیا ہے۔

کیا واقعی روزانہ اسپرین کا استعمال کینسر کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتا ہے؟  نئی تحقیق سامنے آگئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ریپبلکن پیپلز پارٹی کی احتجاجی کال غیر ذمے دارانہ ہے، رجب طیب اردگان
  • وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی،پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان
  • وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی، پی پی پی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کا اعلان
  • پیپلز پارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی بیچا: محمد علی درانی
  • محمد علی درانی کا پیپلز پارٹی پر سندھ کے حقوق بیچنے کا الزام
  • کینالز کے معاملے پر احتجاج کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں: غلام قادر چانڈیو
  • نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کے مخالفت میں بیانات مگر مچھ کے آنسو ہیں، اسد اللہ بھٹو
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی
  • مسلط لوگ کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، حافظ نعیم الرحمان