کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، کون کون سے راستے بند ہوں گے؟
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر کل مرکزی جلوس کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 22 مارچ 21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی، جس کے بعد مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیہ پر اختتام پذیر ہوگا، اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک عام ٹریفک کےلیے بند کردی جائے گی ، جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے گا اور صدر ریگل سے گزرتے ہوئے تبت سینٹر پر ایک بار پھر ایم اے جناح روڈ پر آئے گا اور بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ امام بارگاہ پر اختتام کو پہنچے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جرمانہ 10گنا زیادہ ہوگا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالولے ہوجائیں ہوشیار!
علی ساہی:لائسنس منسوخ ،مقدمات کا اندراج اور بڑے جرمانے ہوں گے، ترقی یافتہ ممالک کی طرز پرمالی حیثیت کو مدنظر رکھ کر جرمانے کئے جائیں گے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پوائنٹس بھی کاٹے جائیں گے۔
ٹریفک حکام کا کہنا تھا کہ 20پوائنٹس ہونے پر لائسنس منسوخ کردیا جائےگا،24مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 500سے5ہزار تک جرمانے ہونگے، چوبیس خلاف ورزیوں پر 2 سے لے کر 6 پوائنٹس کاٹے جائیں گے،5ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ بھی درج ہوگا۔
اب 15 سو سی سی سے اوپر کی گاڑی کو اوور سپیڈنگ پر جرمانہ 10گنا زیادہ ہوگا،پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کے جرمانوں پر 5 گنا اضافہ ہوگا،15سو سی سی سے کم گاڑیوں کے جرمانے کوڈبل کیا جائےگا،اوور سپیڈنگ پر پہلے جرمانہ 500روپے وصول کیا جارہا تھا،معمولی جرمانہ کی وجہ سےشہری اوور سپیڈنگ سے باز نہیں آتے۔
حادثات پر قابوپانے کےلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے،تمام تر سٹڈی کےبعدپوائنٹس سسٹم ،جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
جرمانوں میں اضافے کی سمری آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد حکومت کوبھجوا دی گئی، حکومت سے منظوری کے بعد پوائنٹس سسٹم ،جرمانے نئے ریٹس پرہونگے۔
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔