فراڈ کیس میں گرفتار معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان نے 8 سالوں میں کمپنی اکاؤنٹ سے 1 ارب سے زائد روپے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرکے ٹریڈنگ کی۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی جانب سے کیے گئے فراڈ کیس کی سماعت کے دوران فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 55 صفحات پر مشتمل  کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا۔

کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق ملزم عاطف نے ذاتی ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، فروری 2016 سے دسمبر2023 تک ملزم کےاکاؤنٹ میں کمپنی سے 1.

429  ارب روپے منتقل ہوئے، ملزم نےان فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کےلیے استعمال کیا، ملزم کی جانب سے 1.322 ارب روپے کمپنی اکاؤنٹ میں واپس کیے گئے۔

نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کا 54 کروڑ روپے فراڈ مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تفتیشی افسر نے ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مگر عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان کے متن کے مطابق کیس میں ایک ملزم عاطف خان گرفتار ہے، کیس میں ایک ملزم فیصل محمود شیخ ضمانت پر رہا ہے، ملزمان کےخلاف کمپنی فنڈ ذاتی استعمال کرنے، فراڈ، مس کنڈکٹ سمیت متعدد الزامات ہیں، انکوائری کےدوران مختلف بینکس، ایس ای سی پی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج و دیگر سے ریکارڈ حاصل کیا گیا۔

چالان کے مطابق ملزم عاطف خان کو 8 مارچ 2025 کو گرفتار کیا گیا ہے، دوران جسمانی ریمانڈ ملزم سے تفتیش کی گئی ہے، ملزم کو عدالت نے 18 مارچ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی اے افسر بن کر نادیہ حسین سے شوہر کی رہائی کیلئے 3 کروڑ طلب

نادیہ حسین کو ایف آئی اے کا افسر بن کر فون کرنے والے نے ان کے شوہر کی ضمانت پر رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے رشوت مانگی۔

ملزمان کے خلاف ایک سیکیورٹیز کمپنی کےچیئرمین کی شکایت پر کارروائی کی گئی، بینک اکاؤنٹس ٹرانسفر سے فائدہ اٹھانے والوں میں ملزم کی اہلیہ کے سیلون کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے، ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھانے والوں کو تحقیقات کے لیے بلایا جائے گا۔

ویڈیو بیان سے ایف آئی اے افسر کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، نادیہ حسین

نادیہ حسین نے کہا کہ اداروں کو اور مجھے آگاہی کیلئے ایک ویڈیو بنانی چاہیے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے کمپنی فنڈز سے خریدے گئے شیئرز سے 3 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کے ڈیویڈنڈ ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کروائے، ملزم نے ذاتی ٹریڈنگ کےلیےتھرڈ پارٹیز سے مختصر دورانیہ کیلئے 65 کروڑ کے فنڈز حاصل کیے، ملزم نے کمپنی اکاؤنٹس کے ذریعے فنڈز مارک اپ کے ساتھ واپس کیے، ملزم کی جانب سےکمپنی کو واجب الادا رقم 54 کروڑ روپے ہے۔

چالان کے متن میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق ملزم عاطف حسین نے ذاتی ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، فروری 2016 سے دسمبر2023 تک ملزم کے اکاؤنٹ میں کمپنی سے 1.429 ارب روپے منتقل ہوئے، ملزم نے ان فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کےلیے استعمال کیا، ملزم کی جانب سے 1.322 ارب روپے کمپنی اکاؤنٹ میں واپس کیے گئے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ذاتی ٹریڈنگ اکاو نٹ میں نادیہ حسین ایف ا ئی اے کی جانب سے ارب روپے کمپنی کے کے مطابق ملزم کی ملزم کے کے شوہر

پڑھیں:

موٹر سائیکل ڈیلرز مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے لگے

خان شہزاد: میکلوڈ روڈ پر ہنڈا موٹر سائیکل ڈیلرز نے کمپنی کی مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول کرنا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے گاہکوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ہنڈا کے ڈیلرز موٹر سائیکلوں پر 10 سے 15 ہزار روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔
ہنڈا ڈیلرز کمپنی کے طے شدہ نرخ پر بکنگ کے لیے طویل تاریخ دینے لگے ہیں، جس کی وجہ سے گاہک پریشان ہیں۔
طویل تاریخ کے باعث لوگ اضافی قیمت پر موٹر سائیکل خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم

ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 58 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن یہ 1 لاکھ 65 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے جطکہ ہنڈا 125 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار روپے ہے لیکن یہ 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار تک میں بیچی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے، ہم سب کو ذاتی انا سے نکل کر متحد ہونا پڑےگا، علی امین گنڈاپور
  • عاطف خان فراڈ کیس کی تحقیقات مکمل، نادیہ حسین بڑی بینفشری نکلیں
  • چار ہفتوں میں بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس کی مد میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم جمع، وزارت قانون و انصاف
  • موٹر سائیکل ڈیلرز مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے لگے
  • ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کا کیس، عبوری چالان عدالت میں جمع
  • کراچی: ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع
  • اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے گزشتہ 5سالوں میں ایک ارب 35کروڑ سے زائد خرچ کر دیے گئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی اوورسیز بینچ کا قیام چوہدری سالک حسین کی ذاتی لگن اور کاوش کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
  • فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں16 اپریل تک توسیع