Express News:
2025-03-21@19:20:43 GMT

ملک بھر کی مساجد میں لوگ آج سے اعتکاف میں بیٹھیں گے

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگا، ملک بھر میں لوگ آج اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف میں بیٹھیں گے،  رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگا جب کہ شب قدر کو تلاش کرنے کے لیے آج  21 ویں شب کو شب بیداری بھی کی جائے گی۔

آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات پیش کریں گے۔ متعفکین شوال کا چاند نظر آنے تک حالت اعتکاف میں رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی بڑی مساجد میں اعتکاف کے خواہش مندوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوتی ہے۔ دیگر شہروں سے متعدد متکفین اعتکاف کی نیت سے لاہور داتا دربار کی مسجد میں بھی پہنچے ہیں تاہم داتاؒ دربار میں 2 ہزار سے زائد خوش نصیب اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

معتکفین کے تصویر اور کوائف والے آئی ڈی کارڈ بنائے جائیں گے، کارڈ کے بغیر کسی بھی معتکف کو اعتکاف ہال جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ معتکفین کےلئے سحری و افطاری کے انتظامات مخیر حضرات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ فورڈ اتھارٹی کی ٹیمیں باقاعدہ کھانے پینے کی چیزوں کی چیکنگ کریں گی۔

معتکفین کی سہولت کےلئے اعتکاف ہال میں باقاعدہ میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے اور طبی عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہوگا۔ دربار شریف کے داخلہ و باہر نکلنے والے راستوں پر کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔ جامع مسجد داتا دربار میں باقاعدہ طور پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اعتکاف میں ملک بھر

پڑھیں:

پی آئی اے کا برطانیہ فلائیٹ آپریشن کب سے شروع ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

سٹی42:پی آئی اے برطانیہ فلائیٹ آپریشن بحالی فیصلے میں دو روز باقی، برطانوی ٹرانسپورٹ سیفٹی ایجنسی 20مارچ کو پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گئی.

پی آئی اے برطانیہ فلائیٹ آپریشن بحالی فیصلے میں دو روز باقی، برطانوی ٹرانسپورٹ سیفٹی ایجنسی 20مارچ کو پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گئی۔برطانوی ایوی ایشن و ٹرانسپورٹ حکام کی جانب سے کیے گئے آڈٹ رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے فلائیٹ آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔پی آئی اے حکام کو برطانیہ فلائیٹ آپریشن کی اجازت ملنے کی قوی امید ہے۔

بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا

پی آئی اے نے برطانیہ فلائیٹ آپریشن کے لیےتیاریاں مکمل کر لیں۔اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گا۔دوسرے مرحلے میں لندن اور برمنگھم کے لیے فلائیٹ شیڈول کی جائیں گئیں۔پی آئی اے مانچسٹر کے لیے بوئنگ777 طیارے آپریٹ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے
  • سعودی عرب ، مسجد نبوی میں اعتکاف کا آغاز، عارضی کلینک قائم
  • یومِ پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی
  • لاہور سمیت ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے
  • اعتکاف کن صورتوں میں فاسد ہوجاتا ہے؟
  • ترکیہ میں کیا ہو رہا ہے؟
  • لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے
  • بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
  • پی آئی اے کا برطانیہ فلائیٹ آپریشن کب سے شروع ہوگا؟ بڑی خبر آگئی