سابق مس پاکستان، ماڈل و اداکارہ ارینج چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے. جہاں خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ہر آئے دن واقعات پیش آتے ہیں. اس لیے لڑکیوں کو اپنے ساتھ ہتھیار رکھنا چاہیے۔اریج چوہدری نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں تقریبا ہر طرح کے ہتھیار چلانے آتے ہیں.

انہوں نے اسلحہ چلانے کی باقاعدہ تربیت لے رکھی ہے۔ان کے مطابق انہیں بچپن سے ہتھیار چلانے اور اسلحہ رکھنے کا شوق تھا، اس لیے انہوں نے شوٹنگ کی باضابطہ تربیت حاصل کی. اس کے بعد انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے اپنے ساتھ ہتھیار بھی رکھنا شروع کردیا۔اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ہمیشہ ہتھیار ہوتا ہے، گاڑی اور پرس میں ان کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہوتا ہے۔ماڈل و اداکارہ نے بتایا کہ اسلحہ ساتھ رکھنے کی وجہ سے ہی انہوں نے ایک مرتبہ اپنے مبینہ اغوا کی کوشش کو ناکام بھی بنایا۔ان کے مطابق پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے. جہاں آئے دن خواتین کے ساتھ کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے، ایسے میں خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔اریچ چوہدری کے مطابق بہت ساری مجبور لڑکیاں اپنےگھر اور اہل خانہ کو پالنے کے لیے رات گئے تک کام کرتی ہیں اور ان کے پاس واپس گھر جانے کے لیے محفوظ سواری تک نہیں ہوتی. ایسے میں لڑکیوں کو سیلف ڈیفینس کے لیے اسلحہ رکھنا چاہیے۔انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ لڑکیوں کے پاس ہتھیار ہوگا تو وہ غصے میں آکر اسے بلاضرورت چلا لیں گی۔اریج چوہدری کے مطابق ہتھیار کو کس وقت اور کیسے چلانا ہے. یہ ہر کسی کی ذاتی سوچ اور شخصیت پر منحصر ہے. یہ سمجھا جاتا ہے کہ لڑکیوں کے پاس اسلحہ ہوگا تو وہ فالتو میں بھی اسے چلائیں گی۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطر نہ صرف ہتھیار چلانا سیکھیں .بلکہ اسلحے کو ساتھ بھی رکھیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اریج چوہدری انہوں نے کے مطابق کے پاس کے لیے

پڑھیں:

محمد علی درانی کا پیپلز پارٹی پر سندھ کے حقوق بیچنے کا الزام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے سندھی میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد سے پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن ہے، لیکن آئین سے روگردانی عوام میں نفرتوں کو جنم دے رہی ہے۔

محمد علی درانی نے ایوانِ صدر کو وفاق کی بجائے نفاق کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے شہریوں اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے وفاق کی مضبوطی کے لیے اکائیوں کے عوام کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ انہیں مجرم قرار دے گی۔

پیر صاحب پگارا کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ وہ قومی مفاد میں ساتھ ہیں، لیکن وسیع تر ذاتی مفاد کے لیے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد مستقبل میں مشترکہ سیاسی جدوجہد کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔

چھبیسویں ترمیم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے ملک میں آئین، عدلیہ اور جمہوریت کا خاتمہ کر دیا ہے اور عوام کے حقوق معطل ہو چکے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب، فن پاروں کی نمائش بھی رکھی گئی
  • دہشتگردی کی آماجگاہ افغانستان، دہشتگردوں کا اسلحہ امریکی ہے
  • ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، طارق فضل چوہدری
  • محمد علی درانی کا پیپلز پارٹی پر سندھ کے حقوق بیچنے کا الزام
  • پاکستان کو دہشت گردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے. سردارایاز صاد ق
  • نادرا کا بڑا اقدام ،پاکستان کا پہلا ڈی میٹریلائزڈ شناختی کارڈ متعارف
  • فواد چوہدری کا قومی حکومت کی تشکیل، عمران خان کی مشاورت سے نیا وزیراعظم بنانے کا مطالبہ
  • امریکا اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کرے، خاتون رکن کانگریس کا مطالبہ
  • دہشتگردی اور فتنے کے خلاف سب کو یک زبان ہو کر ریاست کے ساتھ ہونا چاہیے، چیف خطیب کے پی مولانا طیب قریشی