پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ رینجل چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نےپریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرول کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر، پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل 24 سے 28 مارچ کے درمیان چین کا دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ دوسرے چین-پرتگال کے وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کریں گے۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ وزیر خارجہ رینجل چین کے دو اجلاسوں کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے یورپی ملک کے وزیر خارجہ ہیں۔ حالیہ برسوں میں، چین اور پرتگال کے درمیان سیاسی اعتماد مستحکم رہا ہے اور تمام شعبوں میں عملی تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان باہمی تعاون نے کھلے پن اور باہمی فتح کی ایک مثال قائم کی ہے۔

اس سال چین اور پرتگال کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20ویں سالگرہ ہے۔ چین پرتگال کے ساتھ اسٹریٹجک اعتماد کو گہرا کرنے، دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو آگے بڑھانے، اور چین-پرتگال نیز چین-یورپ تعلقات کو صحت مند اور مستحکم طور پر ترقی دینے کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کا دورہ پرتگال کے کے وزیر کریں گے

پڑھیں:

وزیر اعظم 25 مارچ کو گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کرینگے

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 25 مارچ کو ضلع گانچھے کا ایک روزہ دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گانچھے میں جسٹس رمدے یونیورسٹی اور دانش سکول کی سائیٹ کا معائنہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف 25 مارچ کو گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 25 مارچ کو ضلع گانچھے کا ایک روزہ دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گانچھے میں جسٹس رمدے یونیورسٹی اور دانش سکول کی سائیٹ کا معائنہ کریں گے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان کئی مرتبہ ملتوی ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • تائیوان کے معاملے میں جاپان نے چینی عوام کے خلاف تاریخی جرائم کئے تھے، چینی وزارت خارجہ
  • چین سہ فریقی تعاون کے فروغ کے لئے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ
  • کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت بند کرے،چینی وزارت خارجہ
  • شام: اسد حکومت کے خاتمے کے بعد جرمن وزیر خارجہ کا دوسرا دورہ
  • وزیر اعظم 25 مارچ کو گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کرینگے
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا آج دورہ کوئٹہ متوقع
  • وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب کا 4 روزہ دورہ کریں گے
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل  بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے