سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہونے کے باعث سونا آج سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کم ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3031ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب ملک میں 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1712روپے گھٹ کر 2لاکھ 73ہزار 319روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ہنزہ میں شجرکاری مہم، 5 ہزار پورے لگائے گئے
مقامی برادری کو 150 بید (Willow)، 50 دیودار (Deodar) اور 50 کیل (Kail) کے پودے بھی فراہم کیے گئے تاکہ لوگ اپنے گھروں اور زمینوں پر درخت لگا کر اس سبز مہم کا حصہ بن سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم جنگلات اور نوروز کے موقع پر ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں فوریسٹ ڈویژن نے شاندار شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ ٹاؤن مینجمنٹ سوسائٹی (TMS) کریم آباد کی 4 ایکڑ اراضی پر 5000 پاپلر اور 4 چنار کے درخت لگائے گئے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت بلتستان، کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے چنار کے پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس شجرکاری مہم میں مقامی عمائدین، طلبہ، اسماعیلی سوک رضاکار، TMS کے عہدیداران، نمبر دار، میڈیا کے نمائندگان اور ماحولیاتی کارکنوں نے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور ماحول کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید برآں، مقامی برادری کو 150 بید (Willow)، 50 دیودار (Deodar) اور 50 کیل (Kail) کے پودے بھی فراہم کیے گئے تاکہ لوگ اپنے گھروں اور زمینوں پر درخت لگا کر اس سبز مہم کا حصہ بن سکیں۔