“چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا کیوبا میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں منعقد ہوا۔کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکرٹری اور سینٹرل سروس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یوڈی روڈریگز اورکیوبا میں چینی سفیر ہواشن سمیت سو سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔شن ہائی شیوںگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چین کے دروازے مزید وسیع ہوں گے۔

سی جی ٹی این کی جانب سے کرائے گئے ایک عالمی سروے کے مطابق نوے فیصد سے زائد جواب دہندگان نے چین کی مضبوط معاشی اور تکنیکی طاقت کی تعریف کی اور توقع ظاہر کی کہ چین کی ‘بڑی مارکیٹ دنیا کے لیےبڑے مواقع لائے گی۔ “چین پر اعتماد” نے دنیا کی ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کیا ہے۔اس سرگرمی کو متعدد مقامی مین اسٹریم میڈیا نے کوریج دی، جن میں کیوبا کے قومی ٹیلی ویژن اور کیوبا کی سرکاری نیوز ایجنسی بھی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاک بحریہ کے جہاز ’’اصلت‘‘ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز ’’اصلت‘‘ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

 بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران ڈیفنس فورس کے سربراہ، حکومتی حکام، سفارت کاروں، پاکستان کے ہائی کمشنر اور مختلف ممالک کے سفیروں نے جہاز کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں،  پی این ایس اصلت نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہاز شہید علی کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔پی این ایس اصلت کے دورہ مالدیپ سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے، علی امین گنڈا پور
  • عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے، عوامی رائے کے ساتھ چلنا پڑیگا، علی امین گنڈا پور
  • چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ جھوٹا ہے، پی سی بی
  • چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹی ہے، پی سی بی
  • پاک بحریہ کے جہاز ’’اصلت‘‘ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
  • “ماہانہ 60 لاکھ روپے میچز کھیلنے کے دیے جاتے ہیں”
  • کفن کے بدلے کافی”: ٹرمپ کی “مساوی ٹیرف” کی مضحکہ خیز منطق
  • لندن میں “چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد
  •  گریٹر ڈائیلاگ کاآغاز ،آزادو خود مختار پالیسی بنائی جائے ،حافظ نعیم