— فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ میں پیشہ ور گداگری کا بڑا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مختلف پلازوں میں مقیم 47 پیشہ ور گداگر وں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 14 خواتین اور 2 ٹرانس جینڈر بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیشہ ور گداگری میں ملوث بڑا نیٹ ورک چلانے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، نیٹ ورک کم عمر بچوں کوبھی گداگری کے لیے استعمال کرنے میں ملوث ہے۔

مختلف علاقوں سے 4 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

کراچی ڈاکس پولیس نے سلطان آباد سے مطلوب منشیات.

..

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان لاہور، فیروز والا، بورے والا اور ڈی جی خان سے افراد کو لا کر گداگری کرواتے تھے جس کے لیے ملزمان گداگروں کو اپنی ٹرانسپورٹ پر مخصوص پوائنٹ پر چھوڑتے ہیں جہاں وہ گداگری کرتے تھے، گداگروں نے خواتین کے پرس، گاڑیوں سے موبائل اور قیمتی سامان چرانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق گداگروں کو کرائے پر رہائش دینے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیشہ ور نیٹ ورک

پڑھیں:

انسداد دہشتگردی عدالت کا پی ٹی آئی ایم پی اے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر کی جائیداد ضبط کرنے حکم جاری کر دیا۔اے ٹی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں، مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔  

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کی کارروائیاں، 600 کلو سے زائد منشیات برآمد
  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا اہم کارندہ پشاور سے گرفتار
  • لاہور: 7 ماہ قبل اغوا ہوا لڑکا خیبر سے بازیاب، 2 ملزم گرفتار
  • اولپنڈی اور اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گئے،سی ٹی ڈی نے 2خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لئے
  • انسداد دہشتگردی عدالت کا پی ٹی آئی ایم پی اے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار، 12 ہزار ڈالر برآمد
  • ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • ملائیشیا میں 15 بنگلادیشی کرکٹرز کی گرفتاری، حقیقت سامنے آگئی
  • ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کیخلاف ملیر کینٹ میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار