سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشنز سے قبل لوگ عبادت پر زیادہ توجہ دیتے تھے۔بشریٰ انصاری نے ڈیلی وی لاگنگ کرتے ہوئے رمضان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ  آج کل رمضان میں رونقیں لگی ہوئی ہیں، ہر گھر میں کھانے پکائے جارہے ہیں،  سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ہر چینل پر کچھ نا کچھ سکھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آج کل رمضان رونقی ہوگئے ہیں، پہلے کے رمضان ایسے نہیں تھے، شاید وہ وقت اچھا بھی تھا، اب میں بھی رمضان ٹرانسمیشن میں جاتی ہوں، رمضان ٹرانسمیشن دیکھ کر روزے کا وقت گزر جاتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ہم رمضان ٹرانسمیشن نہیں دیکھتے تھے تو عبادت زیادہ کرتے تھے، قرآن اور تسبیح زیادہ پڑھتے تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان میں ایک دن میں دوسرا زلزلہ، گھروں میں آگ لگ گئی

سٹی42:  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے  ہیں۔
 آج ہفتہ کی شام روزہ افطار ہونے کے بعد ساڑھے سات بجے کے لگ بھگ آنے والے زلزلہ کی شدت ریختر  سکیل پر  4.3 ریکارڈ کی گئی ۔
ابتدائی تخمینہ کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 173کلو میٹر تھی ۔
 زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔ 

آج ہفتہ کے روز پاکستان میں آنے والا یہ دوسرا زلزلہ ہے۔ 

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

اس سے پہلے 

 بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 زلزلےکا مرکز اورماڑہ کے جنوب مشرق میں تھا،4اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ زیادہ تباہ کن تو نہیں ہوتا، لیکن سمندری زلزلے ہمیشہ خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر اگر گہرائی کم ہو،18 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والا زلزلہ زیادہ شدید نقصان نہیں پہنچاتا، لیکن ساحلی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہوتا ہے۔

 پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • رمضان ٹرانسمیشن دیکھنے سے روزے آسان ہو گئے: بشریٰ انصاری
  • دہشت گردی ملک کے وجود کے لیے خطرہ ہے، رؤف حسن
  • پاکستان میں ایک دن میں دوسرا زلزلہ، گھروں میں آگ لگ گئی
  • سائیکل سڑکوں پر کم، یادوں میں زیادہ
  • رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت و برکات
  • رمضان الکریم کی بہاریں
  • ’’لب پہ آتی دعا بن کے تمنّا میری‘‘
  • کے پی حکومت نے آپریشن کی اجازت نہیں دی، نیشنل کمیٹی کا اجلاس غیر مؤثر ہوگیا، عمر ایوب