محسن نقوی کی تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس نے بہادری کیساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ انہوںنے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کی تحسین کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوںے کہاکہ پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خوارجی دہشتگردوں کا نے کہاکہ
پڑھیں:
کوہاٹ میں مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسلم آباد پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق دس سے پندرہ دہشت گردوں نے مسلم آباد پولیس پوسٹ پر افطاری کے بعد فائرنگ کی۔
پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد آدھے گھنٹے بعد فرار ہوگئے۔