اسلام آباد:

ای سی سی اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ سمیت دیگر اہم گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں  میڈیا ہاؤسز کے واجب الادا اشتہارات کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کرنے کے علاوہ وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں ایس اے پی اسکیموں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی بھی  منظوری دی گئی۔

وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے لیے 250 ملین روپے کی منظوری، 1,000 بستروں پر مشتمل جدید طبی مرکز کے قیام کے لیے حکومتی سرمایہ کاری اور سپریم کورٹ کے  احکامات پر آسٹریلوی کمپنی کو 24.

556 ملین روپے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کے لانگ ٹرم فنانسنگ فیسلٹی کے مرحلہ وار خاتمے کا فیصلہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی اجلاس میں ایگزیم بینک کو 330 ارب روپے کا ایل ٹی ایف ایف پورٹ فولیو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملین روپے کی کی منظوری اجلاس میں کے لیے

پڑھیں:

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی ۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ  قرض کی رقم میکرو کریڈٹ اور میکر وفنانس کیلئے استعمال ہوگی ،  18 لاکھ 90 ہزار افراد قرض سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے ،غریب اور کم آمدن والے گھرانے قرض سے مستفید ہو ں گے ۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ای سی سی اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 430ملین روپے کی گرانٹ منظور
  • ای سی سی اجلاس، وزارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ منظور
  • ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کےلیے فنڈ کا نظام لائیں گے، محمد اورنگزیب
  • ای سی سی اجلاس،وزارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ منظور
  • وزارت خزانہ ملازمین کو بغیر پالیسی اعزازیہ دینے پر آڈٹ اعتراض
  • پاک جنوبی افریقہ جوائنٹ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری