اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں بشری بی بی، سلمان اکرم راجہ، عالیہ حمزہ، شیر افضل مروت اور عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عدالت نے پولیس کو 5 مئی تک زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا۔انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شامل تفیش ہونے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔عدالت نے قرار دیا کہ میں آج تفتیشی کو ڈائریکشن کروں گا کہ شامل تفتیش کریں۔ عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سلمان اکرم راجہ، عالیہ حمزہ، شیر افضل مروت، عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ میں تمام استثنیٰ کی درخواستیں دیکھ کر فیصلہ کروں گا۔ اگر ملزمان کی جانب سے یہ معمول ہوا تو وہی ہوگا پھر جو سب ملزمان کے ساتھ ہوتا ہے۔ تمام ملزمان کا درخواست میں موقف الگ الگ ہے، اس وجہ سے تمام درخواستیں دیکھ کر بتائوں گا کیا کرنا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 5 مئی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ جبکہ 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں راجہ بشارت کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔تھانہ کوہسار درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، شعیب شاہین ، علی بخاری و دیگر کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 مئی تک توسیع کی عبوری ضمانت عدالت نے کیس میں

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج: 110 روز سے گرفتار پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی ضمانت منظور، آج رہائی کا امکان

راولپنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کرنے پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ضمانتیں منظور کیں۔

عدالت نے کرنل ر اجمل صابر اور سابق ایم پی اے چودہری نذیر کی ضمانتیں منظور  کیں، دونوں رہنما 110 روز سے گرفتار تھے۔

عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، دونوں کے مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد آج شام اڈیالہ جیل سے رہائی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بشری بی بی کی 26نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5مئی تک توسیع
  • 26نومبر احتجاج: زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع، راجا بشارت کی منظور
  • 26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • 26 نومبر احتجاج: 110 روز سے گرفتار پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی ضمانت منظور، آج رہائی کا امکان
  • 26 نومبراحتجاج کیسسز:بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
  • بشری بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ، عبوری ضمانت میں توسیع
  • روف حسن کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے بڑا ریلیف
  • پی ٹی آئی کے نعیم حیدر پنجوتھا کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور