سوڈانی فوج نے دو برس بعد صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
سوڈان کی فوج نے دو سال کی لڑائی کے بعد صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق وسطی خرطوم میں صدارتی محل اور وزارت خارجہ کی عمارت سمیت کئی سرکاری عمارتوں سے آر ایس ایف کےباغیوں کونکال دیاگیا ہے،دارالحکومت کے مرکزی حصے کا کنٹرول اب فوج کے ہاتھ میں ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق خرطوم میں صدارتی پیرا ملٹری گروپ ”رپڈ سپورٹ فورسز“ کے قبضے میں تھا۔ فوجی رہنماؤں نے یہ اطلاع دی ہے کہ فوج نے مرکزی خرطوم میں صدر محل اور وزارتوں کی عمارتوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر میں فوج کے خوشی سے جھومتے ہوئے سپاہیوں کو دکھایا گیا ہے جو اپنے ہتھیار لہرا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور نماز کے لیے جھک رہے ہیں۔
یہ ویڈیوز بی بی سی کے ذریعے تصدیق شدہ ہیں، جو اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ فوجی فورسز کا حوصلہ بلند ہے۔
فوج کی واپسی ایک ایسی صورتحال میں ہوئی ہے جب دو سال قبل پیرا ملٹری فورسز کے حملے کے بعد سوڈانی فوج کو خرطوم سے نکال دیا گیا تھا۔ تاہم فوجی حکام کے مطابق یہ موقع فوج کے لیے ایک بڑی فتح ثابت ہو سکتا ہے۔
فوج کے ترجمان نبیل عبداللہ نے قومی ٹی وی پر بتایا کہ فوج نے صدر محل اور وزارتوں کی عمارتوں پر مکمل قبضہ کر لیا ہے اور دشمن کے فوجیوں اور سازو سامان کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
بداللہ نے مزید کہا ”ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ہم مکمل فتح تک جنگ جاری رکھیں گے۔“
اگر سوڈانی فوج خرطوم پر مکمل طور پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ سوڈانی مسلح افواج کے لیے ایک زبردست فتح اور اس تنازعے میں ایک اہم موڑ ہوگا۔ حالیہ ہفتوں میں فوج نے سوڈان کے مرکزی حصوں میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
جمعرات کو عینی شاہدین نے صدر محل کے قریب ڈرون حملوں اور فضائی حملوں کی آوازیں سنی۔ ایک ویڈیو پیغام میں رپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو جنہیں ہیمدتی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے صدر محل اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کی حفاظت کرنے کا عہد کیا اور شمالی سوڈان کے مختلف شہروں پر مزید حملوں کی دھمکی دی۔
سوڈان میں متعدد امن کوششیں ناکام ہو چکی ہیں کیونکہ دونوں متحارب گروہ اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ وہ اسٹریٹجک علاقے اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لیے لڑائی جاری رکھیں گے۔
اس جنگ نے اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران پیدا کیا ہے، جس میں دونوں فورسز پر وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں۔
سوڈانی فوج کےمطابق باغی شہر کے رہائشی علاقوں میں چلے گئے ہیں جہاں وہ لوٹ مار کر رہےہیں۔ دو برس پہلے آر ایس ایف کے باغیوں نے صدارتی محل پر قبضہ کرکے متوازی حکومت قائم کی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدارتی محل سوڈانی فوج محل اور فوج نے فوج کے کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد میں سیاحت، شہری سہولتوں اور رمضان میں قیمتوں کے کنٹرول کیلئے عملی اقدامات
اسلام آباد (صغیر چوہدری)چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ، شہریوں کی سہولیات اور اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف شہریوں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کریں گے بلکہ اسلام آباد کو سیاحت کے لحاظ سے بھی ایک اہم مرکز بنائیں گے. انہوں نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کی جائیں اس ضمن میں انہوں نے تمام منصوبوں کے حوالے سے ابتدائی ورکنگ اور فزیبلٹی رپورٹس تیار کرکے جلد کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی.
واضح رہے موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ شہریوں کی بہتری اور شہر کی ترقی کیلئے انتہائی پر عزم ہے. اس ضمن میں انفراسٹرکچر، سیاحت اور دیگر تفریحی منصوبوں کے ذریعے اسلام آباد کو ایک جدید اور پُرکشش شہر بنانے کی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں.
مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ماہ صیام میں اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخوں کے حوالے سے بریفننگ دی گئی. بریفننگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ ماہ صیام میں اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے. اس حوالے سے ابتک 6105 مقامات پر انسپکشن کے دوران 183 دکانوں کو سیل جبکہ 127 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے. اس طرح قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1393 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے. واضح رہے مجموعی طور پر ابتک 1,736,500 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے جاچکے ہیں.
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا رمضان المبارک ریلیف پیکج کے تحت قائم کئے گئے سستے بازاروں میں سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کئے جائیں تاکہ عوام کو اصل قیمتوں سے آگاہی حاصل ہوسکے. انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی.
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ہی اشیاء خریدیں.