بلوچستان؛ درہ بولان میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان میں درہ بولان کے علاقے میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔
ذرائع کے مطابق مچھ سٹی ایریا (درہ بولان) میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ لیویز کی گاڑی میں رمضان سے متعلق امدادی پیکیج کا سامان تھا۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور جائزہ لینے کے شواہد اکٹھے کیے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیویز کی گاڑی
پڑھیں:
چارسدہ، چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق
نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رستم کے علاقے ملندری روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں سابق ناظم ایوب خان آف ملندری جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول سابق ناظم ایوب خان کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔