عید الفطر سے قبل اکاؤنٹنٹ جنرل( اے جی)  پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے اشتراک سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی ہدایات پر اے جی پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے (ایم پی جی) کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کیں۔ یہ جدید ڈیجیٹل نظام تنخواہیں فوری بغیر کسی تاخیر کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزارت خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کے بیان پر وضاحت

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کی تنخواہیں

پڑھیں:

شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ہوا. سٹیٹ بینک

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے کا حجم 2.250 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.73 ارب ڈالر کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے.

فروری میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے کا حجم 304 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال فروری کے 88 ملین ڈالر کے مقابلے میں 245 فیصد زیادہ ہے مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے 5.45 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے 5.

(جاری ہے)

15 ارب ڈالر کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے. مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خدمات کی درآمدات پر 7.70 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے 6.88 ارب ڈالر کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے دوسری جانب ایک رپورٹ میں مرکزی بنک نے بتایا ہے کہ ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 25فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2025تک کی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.482ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلے میں 25فیصد زیادہ ہے.

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.978ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا فروری میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 305ملین ڈالر ریکارڈ کی گیا جو گزشتہ سال فروری کے 257 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہے جنوری کے مقابلے میں فروری میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 3فیصد کی کمی ہوئی ہے. جنوری میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 313ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں کم ہوکر305ملین ڈالر ہوگیا واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں خدمات شعبے کی مجموعی برآمدات سے ملک کو5.459ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.150ارب ڈالرکے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے.

متعلقہ مضامین

  • عیدسےپہلےخوشخبری:پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری
  • اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
  • پنجاب؛ سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر
  • آئی ایم ایف سے بات چیت جاری‘جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا‘ گورنر اسٹیٹ بینک
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری، اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پائے گا
  • آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
  • آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
  • شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ہوا. سٹیٹ بینک
  • عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت جاری