ڈی چوک احتجاج کیس، راجہ بشارت کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
رہنما تحریکِ انصاف راجہ بشارت— فائل فوٹو
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں رہنما پی ٹی آئی راجہ بشارت کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ورکرز کی فہرست جاری کر دی۔
رہنما تحریکِ انصاف راجہ بشارت نے 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے 4 مختلف کیسز میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض راجہ بشارت کی ضمانت منظور کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈی چوک
پڑھیں:
احتجاج کیس، عمر ایوب کی عدم حاضری پر ضمانت خارج
اے ٹی سی راولپنڈی نے احتجاج کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدم حاضری پر ضمانت خارج کر دی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، صنم جاوید اور مشال یوسفزئی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں عمر ایوب اور ان کے وکیل بابر اعوان پیش نہیں ہوئے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
عدالت نے صنم جاوید کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔
صنم جاوید، مشال یوسفزئی کے وکیل فیصل ملک نے دلائل کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں 5 اکتوبر، 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔
اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے میری ضمانت منسوخ کر دی ہے، حسن ابدال کی ایف آئی آر میں میری ضمانت منسوخ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے ٹرک کی اسکرین توڑی اور بسکٹ چرائے، یہ اس حکومت کے پی ٹی آئی کے خلاف رویے کی ایک جھلک ہے، صرف ریکارڈ کے لیے بتا دوں کہ میں موقع واردات پر موجود ہی نہیں تھا۔