محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم علیؑ پر سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کیساتھ بروقت انفارمیشن شیئرنگ کی جائے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، سی پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ تمام سکیورٹی اہلکار جلوس مجالس کے مکمل منتشر ہونے تک ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام پر سکیورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے، مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور مزارات پر اضافی نفری تعینات کی جائے، ماتمی جلوس، محافل عزاء اور مساجد میں عوامی اجتماعات کی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے۔ یقینی بنایا جائے کہ مقررین کسی بھی فرقے کیخلاف قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تقریریں نہ کریں۔
محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آتشیں اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش پر پابندی کا نفاذ کیا جائے، پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ2015 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے، مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ مرکزی جلوسوں کی کواڈ کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی یقینی بنائی جائے۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کہ جلوسوں کے روٹس پر واپڈا کی اہم ٹرانسمیشن لائنوں اور ایس این جی پی ایل کی گیس پائپ لائنوں کو محفوظ کیا جائے۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں کے داخلی خارجی راستوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، ممتاز مذہبی و سیاسی رہنماؤں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق اداروں ریسکیو1122، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے۔ تمام قانون نافذ کرنیوالے اور انٹیلی جنس ادارے قریبی رابطہ برقرار رکھیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کیساتھ بروقت انفارمیشن شیئرنگ کی جائے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، سی پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ تمام سکیورٹی اہلکار جلوس مجالس کے مکمل منتشر ہونے تک ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ نے کیلئے تمام کی جائے پی اوز
پڑھیں:
امریکا میں داخلے پر پابندی کیلئے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا میں داخلے پر پابندی کیلیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید کردی۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار ہورہا ہے اس کا کوئی وجود نہیں، صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کیلیے جائزہ لیا جارہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے داخلے کی اجازت دینی ہے، جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو ہم اس بارے میں بات کرسکیں گے۔
محکمہ خارجہ نے امریکی فوج کیلیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والے افغان باشندوں کے امریکا میں بسانے کے منصوبے پر کاربند رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس سے پہلے عالمی ذرائع ابلاع نے رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے گزشتہ دور کی طرح سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے افغانستان اور پاکستان سمیت متعدد ممالک متاثر ہوں۔