حارث کا سپرمین کیچ؛ فن ایلن بھی حیران، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں حارث رؤف نے شاندار سپر مین کیچ لیکر مداحوں کو حیران کردیا۔
آکلینڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے اوور کی پانچویں گیند پر اوپنر فن ایلن کو لیگ سائیڈ پر گیند کروائی، جس پر انہوں نے جارحاںہ شارٹ لیکن حارث رؤف نے سپر مین اسٹائل میں کیچ تھام لیا۔
حارث کی جانب سے کیچ تھامنے پر کمنٹیٹرز بھی حیران نظر آئے جبکہ فن ایلن اپنے کیچ پر فیلڈر کی شکل دیکھتے رہ گئے۔
مزید پڑھیں: کیوی بلے باز نے شاہین شاہ آفریدی کی درگت بنا دی
ادھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حارث شاندار کیچ تھامنے پر سراہا جارہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شادی کی تصویر بنانا خوفناک حادثہ بن گیا، دلہن کے جھلسنے کی ویڈیو وائرل
بھارت میں شادی کی تصاویر کو یادگار بنانے کا خواب جوڑے کےلیے خوفناک حادثے میں بدل گیا۔ رنگ بھرے بم سے دلہن کے جھلسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی نژاد جوڑے وکی اور پیا نے اپنی شادی کی تقریبات کےلیے بھارت کا رخ کیا، لیکن ان کا یہ خوشیوں بھرا دن ایک حادثے کی وجہ سے دکھ میں بدل گیا۔
واقعے کے مطابق شادی کے موقع پر ایک رنگ بھرا دھماکا کرنے والا آلہ (کلر بم) خراب ہوگیا، جس سے دلہن کو شدید چوٹیں آئیں۔ اس واقعے کی ویڈیو جوڑے نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یہ دھماکا دلہن کو براہ راست لگا۔
جوڑے نے اپنی شادی کی یادگار تصویر بنانے کےلیے رنگ بھرے دھماکے کا انتظام کیا تھا، تاکہ تصویر کے پس منظر میں خوبصورت رنگ بکھر سکیں۔ لیکن جیسے ہی دلہا نے دلہن کو تصویر کےلیے اٹھایا، کلر بم خراب ہوگیا اور دلہن کو براہ راست لگا۔ اس حادثے میں دلہن کی پیٹھ اور بال جھلس گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت پڑی۔
جوڑے نے اپنی پوسٹ میں لکھا: ’’ہماری منصوبہ بندی یہ تھی کہ پس منظر میں خوبصورت رنگ بھرے دھماکے ہوں، تاکہ ایک شاندار تصویر بن سکے۔ لیکن آلہ خراب ہوگیا اور ہم پر دھماکا ہوگیا۔ ہم اپنے بچے کو بھی ساتھ لینے والے تھے۔‘‘
جوڑے نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ یہ واقعہ شادی کی تقریب اور ولیمہ کے درمیان تصاویر بناتے وقت پیش آیا۔ انہوں نے کہا: ’’ہم جلدی سے قریبی اسپتال گئے، جہاں جھلسنے کا علاج کروایا گیا۔ اس کے بعد ہم ولیمہ میں شریک ہوئے۔‘‘
انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو خبردار کیا: ’’یہ پوسٹ کلر بم جیسے پٹاخوں کے استعمال کے خطرات کے بارے میں ہے۔ ہم نے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کیا، لیکن پھر بھی کچھ غلط ہوگیا اور ہم زخمی ہوگئے۔ چاہے آپ نظرِ بد پر یقین رکھتے ہوں یا نہیں، ہم ضرور یقین رکھتے ہیں!‘‘
یہ ویڈیو شیئر ہونے کے بعد 22 ملین سے زیادہ بار دیکھی جاچکی ہے۔ صارفین نے دلہن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کےلیے دعائیں دیں۔
ایک صارف نے لکھا: ’’یہ واقعہ خوفناک اور افسوسناک ہے۔ آپ کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ یقیناً یہ بہت برا لگتا ہے جب ایسا حادثہ آپ کے خوبصورت دن پر ہو۔ اپنا خیال رکھیں!‘‘
ایک صارف نے نظرِ بد کو جھٹلا کر تبصرہ کیا: ’’آپ کے ایونٹ پلانر ذمے دار ہیں۔ یہ واقعہ آپ کے دن پر ہوا، یہ بہت افسوسناک ہے۔‘‘
ایک صارف نے انتباہ لکھا کہ ’’یہ ہمیں شادی جیسے خوشی کے موقع پر بھی حفاظتی اقدامات کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ کلر بم جیسے پٹاخے خوبصورت تو لگتے ہیں، لیکن ان کے استعمال میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔