سندھ ہائیکورٹ میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر کی منشیات برآمدگی کیس میں وکیل نے درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی درخواست دائرکردی، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار اداکارساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے سندھ ہائی کورٹ میں وکیل کے ذریعے درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی، دائر درخواست میں وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، درخواست گزار پر منشیات برآمدگی کا الزام ہے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس میں ملزم ساحر حسین گرفتار ہے، ملزم ساحرحسین کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ویڈ کی فروخت کے الزام میں گرفتار ساحرحسن نے مزید انکشافات جس کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کر لی۔ ملزم نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایک دوست یحیی کے ذریعے ویڈ منگواتا تھا۔ یحیی کا کزن میرا دوست تھا اسی کے ذریعے رابطہ ہوا۔

ملزم ساحرحسین نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ مجھے گھر پر نجی کوریئرکمپنیوں کے ذریعے ویڈ ملتی تھی، میری 2017 میں ارمغان سے ملاقات ہوئی۔ ارمغان 2016 سے منشیات فروخت کر رہا تھا، ارمغان کی جیل میں بلال ٹینشن سے ملاقات ہوئی تھی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی فوری سماعت کی نے درخواست کے ذریعے کیس میں

پڑھیں:

منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، غیرملکی سمیت 9 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں غیرملکی سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں کاروائیوں میں1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مالیت کی 176.315 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ ملتان میں شجاع آباد روڈ کے قریب ملزم کے  قبضے سے 715 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

سپر ہائی وے کراچی میں سبزی منڈی کے قریب ٹرک میں چھپائی گئی 106.8 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پبی نوشہرہ کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 43.2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد میں گولڑہ موڑ کے قریب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی سے 20.4 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

کالا باغ روڈ میانوالی میں روکھڑی کے قریب ایک غیرملکی سمیت 3 ملزمان سے 3.2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا
  • مصطفی عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار
  • محمدی کالونی سے منشیات کا بڑا ڈیلر گرفتار، 60 کلو چرس برآمد
  • کراچی: قیوم آباد سے بین الاقوامی منشیات فروش گرفتار
  • پیکا قانون کے خلاف سماعت وکیل کی عدم دستیابی پر ملتوی
  • منشیات برآمدگی کیس؛ ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی
  • منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، غیرملکی سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کا کیس، عبوری چالان عدالت میں جمع
  • کراچی: ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع