مشہور جنوبی بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور پرکاش راج نے حال ہی میں غیر قانونی سٹے بازی کے پلیٹ فارمز کو فروغ دینے کے حوالے سے ان پر لگے الزامات کا جواب دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے خود سمیت متعدد مشہور شخصیات کے خلاف قانونی شکایات سامنے آنے کے بعد بیانات جاری کیے اور وضاحت فراہم کی ہے۔

وجے کی ٹیم نے ایک بیان جاری کیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک گیمنگ کمپنی کے ساتھ اداکار کا معاہدہ ان دائرہ اختیار میں مہارت پر مبنی گیمز کی توثیق تک محدود تھا جہاں اس طرح کی سرگرمیوں کی قانونی طور پر اجازت ہے۔

بیان میں لکھا گیا کہ ’یہ عوام اور تمام متعلقہ فریقوں کو مطلع کرنے کے لیے ہے کہ وجے دیوراکونڈا نے باضابطہ طور پر ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد صرف مہارت پر مبنی گیمز (سکِل گیمز) کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر خدمات انجام دینا ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ مہارت پر مبنی گیمز (سکِل گیمز)، بشمول آن لائن گیمز جیسے کہ رمی، کو معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے متعدد بار جوئے یا گیمنگ سے الگ تسلیم کیا ہے۔

بیان کے مطابق وجے کی قانونی ٹیم نے کسی بھی معاہدے کو حتمی شکل دینے سے پہلے تمام ممکنہ شراکت داریوں کا اچھی طرح سے جائزہ لیا تھا۔ جس کے بعد ہی جنوبی بھارتی اسٹار نے (سکِل گیمز) گیمنگ پلیٹ فارم A23 کے لئے کام کیا اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ ایک قانونی طور پر تسلیم شدہ گیم ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت میں عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان

کولکتہ: مغربی بنگال حکومت نے عید الفطر 2025 کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے عید بونس کا اعلان کر دیا، جس سے ہزاروں ملازمین کو بڑا مالی ریلیف ملے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ 44,000 بھارتی روپے سے کم ہے، انہیں 6,800 بھارتی روپے بطور عید بونس دیا جائے گا۔

یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو پرفارمنس لنکڈ بونس اسکیم کا حصہ نہیں ہیں۔ مزید برآں، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 3,500 بھارتی روپے بطور عید الاؤنس دیا جائے گا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رمضان المبارک کے آخری ایام قریب آ رہے ہیں، اور سرکاری ملازمین عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ریاستی فنانس ڈپارٹمنٹ نے بونس کی تقسیم کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان
  • بلتستان یونیورسٹی اور آسٹریا کے تعلیمی اداروں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اہم پیشرفت
  • پاکستان کا کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینے کا فیصلہ
  • ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا عمران خان سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار
  • جوئے کے پلیٹ فارمز کو فروغ دینے پر نامور اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج
  • امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا
  • امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا
  • سوشل میڈیا پر آزادی پسند بیانیے کو فروغ دینے کے الزام پر سرینگر میں کشمیری نوجوان گرفتار
  • دہشتگردی: ہر آپشن استعمال ہو گا، سوشل میڈیا پر بیانیے کو فروغ دینے والوں کیخلاف کارروائی: قومی سلامتی کمیٹی