Jang News:
2025-03-23@13:37:43 GMT

بلوچستان: مختلف علاقوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

بلوچستان: مختلف علاقوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد

—فائل فوٹو

محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب سے انسدادِ منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 427 کلو افیون، 18 کلو چرس اور 1 کلو مارفین برآمد کر لی۔

 ضلع چمن کے علاقے کچی آبادی سے 92 کلو مارفین برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف کی 14 کارروائیاں، 1 ٹن 74 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 14 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب پہاڑی علاقے میں چھپائی گئی 59 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

ان کارروائیوں میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، تاہم ان برآمدگیوں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اے این ایف

پڑھیں:

بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیماہ مرکز کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، یوم علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد
  • نصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائی، طلباء کو آئس فراہم کرنے والے 2 منشیات سپلائر گرفتار
  • بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • گلیشیئروں کا پگھلنا میدانی علاقوں میں رہنے والوں کے لیے خطرناک
  • اے این ایف کی کارروائیاں، 600 کلو سے زائد منشیات برآمد
  • ڈی آئی خان: بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد، بدفعلی کی تصدیق
  • لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد
  • یونیورسٹی کے قریب آئس، نشہ آور گولیاں بیچنے والے ملزمان گرفتار