سوات میں فضاگٹ کے مقام پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سےایک انسپکٹر زخمی ہوا، گشت کے دوران ایک مکان سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Post Views: 1

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول اور ملزم جائیداد کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں، دونوں کا تعلق ایک ہی برادری ایک ہی محلے میں رہتے ہیں ، پولیس ملزم  کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے گل محمد گوٹھ نورانی ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ اکرم  بروہی ولد محمد بخش  کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او عمران خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار وحید بروہی کے ساتھ کرتا تھا اور ان دونوں کے درمیان کئی روز سے رقم کی لین دین کے حوالے سے جھگڑا چل رہا تھا۔

مقتول اور ملزم کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے تھے۔تاہم، گزشتہ روز جھگڑے کے دوران ملزم وحید بروہی نے فائرنگ کر کے اکرم بروہی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول کو پیٹ اور ہاتھ پر دو گولیاں لگی تھیں جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے تین خول ملے ہیں۔

ملزم اور مقتول ایک ہی برادری سے تعلق اور ایک ہی محلے میں رہتے ہیں۔تاہم،  پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کرتے ہوئے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات جاری، مزید 2 اہلکار جاں بحق
  • سوات اور کوہاٹ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • لکی مروت اور سوات میں فائرنگ کے واقعات، 2پولیس اہلکار شہید، 3زخمی
  • خیبرپختونخواہ، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے 2اہلکار جاں بحق
  • کوہاٹ، مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
  • کراچی: لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • خیبر پختونخوا پولیس کو 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس ملے گا، آئی جی
  • بنوں میں دہشتگردوں کا جدید اسلحہ سے پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں کا بھرپور مقابلہ، ملزمان فرار
  • نوشہرو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق