لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں۔اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں، لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2019 ء میں لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا۔سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس آئی ایم ایس) کے پرنسپل ڈاکٹر محمود ایاز نے اس اطلاع کی تردید کی تھی کہ نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ان کی صحت سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے معالج کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج میں آئی وی آئی انجیکشن کا کورس جاری تھا، اور روزانہ 16 انجیکشن دیے جارہے تھے جس سے ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سات سال قید کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن بھیجنے کی اجازت دے دی تھی اور وہ تقریباً چار سال بعد گزشتہ عام انتخابات سے کچھ عرصے قبل پاکستان واپس آئے تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف شریف کی

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

وزیر اعظم کے دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں دونوں رہنما اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے، عالمی اور علاقائی حالات بالخصوص غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی راہ ہموار کریگا۔

متعلقہ مضامین

  • میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کی جانب سے اہم خبر
  • میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ
  • صدر ن لیگ نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، دورہ  سعودی عرب ملتوی
  •  میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا
  • سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا
  • سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ