ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کو بند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کو بند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے، انہوں نے کہا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے، محکمہ تعلیم کو بند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے طلباء کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ معدنیات پر یوکرین کے ساتھ امریکا کا معاہدہ بہت جلد ہو جائے گا، معدنیات کی امریکی پیداوار بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم
پڑھیں:
امریکا کی ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بھیجے گئے خط میں ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دے دی۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ خط میں امریکا اور ایران کے درمیان نئے سرے سے جوہری مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
امریکا کی جانب سے تہران کو دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر اس نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی قیادت کو خط بھیجا تھا۔
ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خط کے مندرجات سے اسرائیل، یو اے ای اور سعودی عرب کو بھی آگاہ کیا تھا۔
Post Views: 1