جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے ڈیفنس سی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

مقدمہ اسود ہارون نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جو کہ ڈیفنس کے علاقے کا رہائشی ہے۔

اس مقدمے میں اداکارہ پر امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ مقدمہ فراڈ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور استغاثہ میں نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

عدالت نے 22 مارچ کو اداکارہ اور دیگر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے وارنٹ گرفتاری ڈیفنس سی پولیس میں جمع کروا دیے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ناگپور فسادات معاملے میں فہیم خان سمیت 6 مسلمانوں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج

ناگپور سائبر پولس اسٹیشن میں 50 لوگوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جنہوں نے پیر کی رات ناگپور میں ہونے والے تشدد کی قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اورنگزیب عالمگیر کے مقبرہ کو مسمار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے "وی ایچ پی" اور "بجرنگ دل" کے احتجاج کے دوران رونما ہونے والے ناگپور فرقہ وارانہ فسادات کی جانچ کر رہی پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شواہد ملے ہیں کہ ناگپور میں ہونے والے فسادات کا ماسٹر مائنڈ فہیم خان ہے۔ پولیس نے اہم ملزم فہیم شمیم ​​خان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 152 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کے لئے خطرہ بننے والوں کے خلاف آئین کی دفعہ 152 کے تحت الزام کے جرم درج کیا جاتا ہے۔ سائبر پولیس کے ڈپٹی کمشنر لوہت متنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فہیم خان سمیت 6 دیگر مسلمانوں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ناگپور سائبر پولس اسٹیشن میں 50 لوگوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جنہوں نے پیر کی رات ناگپور میں ہونے والے تشدد کی قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ سائبر پولیس نے فسادات بھڑکانے والی 172 ویڈیوز کو ریکارڈ میں رکھا ہے۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے 230 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تصدیق کی ہے، جن سے فسادات کے کئی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کئے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ویڈیو وائرل کرنے والوں کو بھی جلد حراست میں لے لیا جائے گا، ملزمان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے کچھ ایسے اکاؤنٹس کا پتہ لگایا ہے جن کا تعلق بنگلہ دیشیوں سے ہے۔ ویڈیو کو اکاؤنٹ سے وائرل کیا گیا تھا۔ اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ناگپور گزشتہ 4 دنوں سے فسادات کی آگ میں جل رہا ہے۔ شہر کے مرکزی بازار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ ناگپور شہر کے نندن وان اور کپل نگر پولیس حدود میں کرفیو ہٹا دیا گیا ہے۔ دریں اثنا لکڑ گنج، پچپاولی، شانتی نگر، سکردرہ، امام واڑہ اور یشودھرا نگر پولیس حدود میں شہریوں کے لئے ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے 2 سے 4 بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی۔ کوتوالی، گنیش پیٹھ اور تحصیل پولیس اسٹیشن حدود میں کرفیو اگلے احکامات تک نافذ رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نازش جہانگیر کا خود سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • ارمغان کا والد کامران قریشی گرفتاری کے بعد پولیس کیلئے دردِ سر بن گیا
  • فراڈ کیس:عدالت کا اداکارہ نازش جہانگیر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری جاری
  • معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے گئے
  • ناگپور فسادات معاملے میں فہیم خان سمیت 6 مسلمانوں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج
  • جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج، پولیس
  • پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم اڈیالہ جیل منتقل