Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کا مواخذہ کرنے سے انکار

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء) امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ کے خلاف حکم جاری کرنے والے جج کا مواخذہ کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر اختلاف کی بنا پر کسی جج کا مواخذہ مناسب نہیں ہے اور اس مقصد کے لیے معمول کا ایپلیٹ جائزہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

صدرٹرمپ نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف حکم جاری کرنے والے واشنگٹن ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف جج James E. Boasberg کا مواخذہ کیا جائے۔جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ حالت جنگ کے دور کی متنازع اتھارٹی استعمال کرکے وینزویلا کے گینگ اراکین کو اس وقت تک ڈیپورٹ نہ کریں جب تک کہ کارروائی جاری ہے تاہم وائٹ ہاوس نے اگلے روز کہا تھاکہ 137 افراد کو ڈیپورٹ کردیا گیا ہے۔ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ جج Boasberg انتہائی دائیں بازو کے پاگل شخص ہیں اور ان ٹیڑھے دماغ کے ججوں میں سے ہیں جن کے سامنے انہیں پیش ہونا پڑا تھا اور ان کا ہر صورت مواخذہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین و یمن میں امریکی اسرائیلی بربریت، ایم ڈبلیو ایم کا کراچی بھر میں احتجاج
  • فلسطین میں اسرائیلی بربریت کیخلاف جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالیں
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج
  • غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج، لاہور میں امریکی قونصل خانے کے باہر مارچ
  • مولانا فضل الرحمان کی اسرائیلی بربریت کیخلاف آج احتجاج کی اپیل
  • امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کا مواخذہ کرنے سے انکار
  • امریکا و اسرائیل کی دہشتگردی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
  • حافظ نعیم الرحمن کی سیاست کی بنیاد ہی الزامات اور جھوٹ پر مبنی ہے، گہنور خان اسران
  • امریکہ و اسرائیل کی دہشتگردی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا، حافظ نعیم