معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
امانت میں خیانت کے الزام پر اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ۔
کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،ڈیفنس سی پولیس کواداکارہ نازش جہانگیرکو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ، اداکارہ کیخلاف ڈیفنس کےرہائشی اسود ہارون نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے،مقدمہ امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج ہے۔
عدالت نےنامزدنازش جہانگیر،سکندرخانوودیگرکےوارنٹ گرفتاری جاری کیے،مدعی مقدمہ نے وارنٹ گرفتاری ڈیفنس سی پولیس میں جمع کرا دیئے،عدالت نے اداکارہ اور ملزمان کو 22 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری
پڑھیں:
پاک بحریہ کے جہاز اصلت ریجنل کا مالدیپ کا دورہ
پاک بحریہ کے جہاز اصلت ریجنل نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا۔
مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈئیر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران ڈیفنس فورس کے سربراہ، حکومتی حکام، سفارت کاروں، پاکستان کے ہائی کمشنر اور مختلف ممالک کے سفیروں نے جہاز کا دورہ کیا۔
پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول ہرقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں۔ پی این ایس اصلت نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہاز شہید علی کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔
پی این ایس اصلت کے دورہ مالدیپ سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔