الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان (اسی سی پی) میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، جس کے بعد چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا، شریف اللہ پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پشاور تعینات کردیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن علی اصغر سیال کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیا گیا جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرعلیم شہاب کو ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمشن تعینات کردیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا الیکشن کمیشن
پڑھیں:
بلوچستان اسمبلی میں مدارس کے طلباء کو اسکالرشپ دینے کی قرارداد منظور
صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اقلیتی برادری کو پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دینے اور مدارس کے طلباء کو اسکالرشپ دینے کی قراردادیں منظور ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی نے پبلک سروسز کمیشن میں اقلیتوں کو نمائندگی دینے اور مدارس کے طلباء کو اسکالرشپس فراہم کرنے کی قراردادیں منظور کر لیں۔ آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اقلیتی أمور کے پارلیمانی سیکرٹری أمور روی پہوجا نے بلوچستان پبلک سروسز کمیشن اور دیگر محکموں کو اقلیتی برادری کو نمائندگی دینے کی قرارداد پیش کی۔ جس میں کہا گیا کہ بلوچستان میں بسنے والے میسیحی، ہندو اور دیگر فرقے صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں عوامی خدمت کے لئے کمیشن میں نمائندگی دی جائے۔ جسے اراکین اسمبلی نے منظور کر لیا۔
اس کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی سید ظفر علی آغا نے مدارس کے طلباء کو اسکالرشپس فراہم کرنے کی قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اسکالرشپ پروگرام متعارف کیا گیا ہے۔ تاہم دینی مدارس کے طلباء کے لئے کوئی اسکالرشپ پروگرام نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے وہ بہتر تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔ ایوان نے اس قرارداد کو بھی منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے دینی مدارس کے طلباء کے لئے اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے کی سفارش کی۔