WE News:
2025-03-21@08:11:15 GMT

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کا نیا طریقہ کار وضح

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کا نیا طریقہ کار وضح

پنجاب کی جیلوں میں ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، ملاقات کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی نے احتجاج کا عندیہ دیدیا

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ اب شہری اپنے پیاروں سے جیل میں ملنے کے لیے ایپ اور ویب سائٹ پر بکنگ کرا سکیں گے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ اب قیدیوں کے لواحقین کو ملاقات کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور شہری اب طے شدہ وقت سے 15 منٹ پہلے آکر بروقت ملاقات کر سکیں گے۔

ایڈانس بکنگ کب سے شروع ہوگی؟

فاروق نذیر نے کہا کہ  یہ پروگرام پائلٹ پروجیکٹ کے طور پہلے کیمپ جیل میں شروع کیا گیا ہے اور اپریل تک پنجاب کی تمام جیلوں میں رائج کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ: جنید اکبر اور دیگر رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

میان فاروق نذیر کا کہنا تھا کہ جیلوں میں ویڈیو کالز کی سہولت پہلے ہی فراہم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈکیتی، قتل اور دہشتگردی میں ملوث قیدیوں کی ڈیوڑھی میں ملاقات پر پابندی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر ایڈوانس بکنگ پنجاب جیلوں کے قیدی پنجاب جیلوں میں ملاقات کا طریقہ پنجاب کی جیلیں جیل کے قیدیوں سے ملاقات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر ایڈوانس بکنگ پنجاب جیلوں کے قیدی پنجاب جیلوں میں ملاقات کا طریقہ پنجاب کی جیلیں جیل کے قیدیوں سے ملاقات فاروق نذیر جیلوں میں پنجاب کی کے لیے

پڑھیں:

پریشانی ختم، عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ باآسانی حاصل کرنے کا طریقہ 

ویب ڈیسک: عیدالفطر کی آمد پر شہریوں میں نئے نوٹ حاصل کرنے کی تگ و دو شروع ہو چکی ہے جس کو بآسانی ٹیکسٹ میسج کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں، نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔

 تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کیساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم

 ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کو صرف ایک مرتبہ ہی استعمال میں لایا جا سکے گا، کسی بھی قسم کی شکایت اور معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک کے فون نمبر 111-008-877 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


 
 

متعلقہ مضامین

  • کچرے سے نجات کا انوکھا طریقہ، مرغیاں مفت بانٹ دو
  • فاروق ایچ نائیک کا کینالز منصوبے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ
  • پنجاب حکومت کا جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نصیبو لال سے ملاقات کیلئے انکے گھر پہنچ گئیں
  • پریشانی ختم، عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ باآسانی حاصل کرنے کا طریقہ 
  • زندگی کے ہمسفر کے لیے اچھے انسان کا انتخاب کروں گی:حریم فاروق
  • پی ایچ اے نے پارکوں میں تقریبات کیلئے بکنگ فیس میں اضافہ کردیا
  • پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار: شافع، آذربائیجان کے وفد کی ملاقات 
  • افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا، احمد اویس