اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری کیلئے قائم ججز ٹریبیونل تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے لیے ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں قائم ٹریبیونل کو تبدیل کرکے نیا ٹریبیونل تشکیل دے دیا گیا۔
صدرمملکت کی منظوری سے اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے لیے تشکیل پانے والے نئے ٹریبیونل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو ٹریبیونل کے چیئرمین ہوں گے، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس بھی ٹریبیونل کے دیگر اراکین کے طور پر شامل ہوں گے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں ضلعی عدلیہ کے لیے ٹریبیونل قائم تھا جس کو اب تبدیل کر دیا گیا ہے، اس ٹریبیونل میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی شامل تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس کی سربراہی میں ٹریبیونل اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے سروس معاملات کے لئے قائم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ضلعی عدلیہ کے اسلام آباد ہائی کورٹ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز میں بڑی پیش رفت
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے کیسز میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جہاں سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت کے لیے تشکیل دیے گئے لارجر بینچ کے سربراہی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے۔
لارجر بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے 20 سے زائد کیسز کی سماعت کرے گا۔